Book Name:Shan e Iman e Siddique
کے لائے ہوئے دِین پر سب سے بڑھ کر ایسا ایمان لانے والا ، جیسا ایمان کوئی نہ لایا۔
سبھی علمائے اُمّت کے ، امام و پیشوا ہیں آپ بِلاشک پیشوائے اَصفیا صدّیقِ اکبر ہیں
خدا ئے پاک کی رحمت سے انسانوں میں ہر اک سے فُزوں تر بعد از کُل انبیا صدّیقِ اکبر ہیں ( [1] )
وضاحت : اللہ پاک کے آخری نبی ، مکی مدنی صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم کی امت کے تمام علما کے سردا ر اور صوفیا کے راہنما صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ ہیں ، بلکہ اللہ پاک کی رحمت سے تمام انبیا کے بعد سب سے افضل ہستی صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ ہیں۔
صِدِّیقِ اکبر تَصْدِیق کرنے والے ہیں
پارہ : 24 ، سورۂ زُمر ، آیت : 33 میں اللہ پاک فرماتا ہے :
وَ الَّذِیْ جَآءَ بِالصِّدْقِ وَ صَدَّقَ بِهٖۤ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُتَّقُوْنَ(۳۳) ( پارہ : 24 ، سورۂ زُمر : 33 )
ترجَمہ کنز الایمان : اور وہ جو یہ سچ لے کر تشریف لائے اور وہ جنہوں نے ان کی تصدیق کی یہی ڈر والے ہیں۔
مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ ، حضرت علی المرتضی شیرِ خدا رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں : اس آیت میں سچ لانے والے سے مراد حضورِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم کی ذات پاک ہے اور تصدیق کرنے والے سے حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ عنہ مراد ہیں۔ ( [2] )
اَصْدَق ُالصَّادِقِیں سَیِّدُ الْمُتَّقِیں چشم و گوشِ وِزارت پہ لاکھوں سلام ( [3] )