Book Name:Shan e Iman e Siddique

الحمد للہ ! شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے کو نمازِ عشاکے بعد مدنی چینل پر براہِ راست  ( Live )  مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں ، جس میں بےشُمار عاشقانِ رسول عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  ( کراچی ) حاضر ہوکر عِلْمِ دِین کی برکتیں حاصل کرتے ہیں۔ہزاروں عاشقانِ رسول اپنے شہروں/علاقوں میں اجتماعی طورپر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اِہتمام کرتے ہیں اورمدنی چینل ، سوشل میڈیا ( مثلاً یوٹیوب ، فیس بُک وغیرہ ) کے ذریعےتو نہ جانے دُنیا میں کہاں کہاں مدنی مذاکرہ دیکھا جارہاہوتاہے۔

پیارے اسلامی بھائیو ! رَجَبُ المُرجَّب کا بابرکت مہیناتشریف لانے والا ہے۔ الحمد للہ ! پہلی ( 1st )  رَجَبُ الْمُرجَّب سے 6رَجَبُ الْمُرجَّب تک حضرت علامہ مولانا ابوبلال  محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نمازِ عشا کے بعدمدنی چینل پر براہِ راست  ( Live ) مدنی مذاکرہ فرمائیں گے تمام عاشقانِ رسُول بالخصوص ان مدنی مذاکروں میں اپنی شرکت یقینی بنائیں اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم !  خوب علمِ دین کی برکتیں حاصل ہوں گی ، فیضانِ خواجہ غریب نوازبھی حاصل ہوگا ۔آئیے ! ایک مدنی بہار سُنتے ہیں :

عِلْم وحکمت بھرا مدنی مذاکرہ

پنجاب ، پاکستان واہ کینٹ  ( ضلع راولپنڈی )  کے ایک نوجوان  کا بیان ہے : نمازیں قضا کرنا ، فلمیں دیکھ کر شیطان کو خوش کرنا اور گانے باجے وغیرہ سُن کر مست رہنا میرا معمول تھا ، آہ ! میں سُنتوں پر عمل کرنے سے محروم تھا ، میری گُنَاہوں بھری زِندگی میں روشنی یوں آئی کہ ایک دِن ایک مبلغ دعوتِ اسلامی سے میری ملاقات ہوگئی ، انہوں نے مجھے سمجھاتے ہوئے اجتماعی سُنَّت اعتکاف کا ذہن ( Mindset )  دیا ، ان کے پیارے  انداز میں