Book Name:Shan e Iman e Siddique
سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! دیکھا آپ نے حضرت ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ کا مبارک ایمان کتنا کامِل اور یقین کتنا پختہ ( Firm ) ہے ، گھر میں ایک دانہ بھی نہ چھوڑا ، سارا مال سمیٹ کر بارگاہِ رسالت میں پیش کر دیا اور یقین ، اطمینان ( Contentment ) اور تَوَکُّل دیکھئے ! عرض کرتے ہیں : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم ! اَہْلِ خانہ ( Family ) کے لئے اللہ اور اس کا رسول ہی کافِی ہے۔ حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ خود فرماتے ہیں : جس دِن سے میں نے ( پارہ : 12 ، سورۂ ہود کی ) یہ آیت :
وَ مَا مِنْ دَآبَّةٍ فِی الْاَرْضِ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ رِزْقُهَا ( پارہ : 12 ، ھود : 6 )
ترجَمہ کنز الایمان : اور زمین پر چلنے والا کوئی ایسا نہیں جس کا رِزق اللہ کے ذمّہ کرم پر نہ ہو۔
پڑھ لی ہے ، خُدا کی قسم ! میں نے روزی کی فِکْر کرنا چھوڑ دی۔ ( [1] )
اللہ پاک صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ کے صدقے ہمیں بھی ایسا یقین ، پختہ ایمان نصیب فرمائے۔
آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم ۔
یقیناً مَنبعِ خوفِ خدا صِدّیقِ اکبر ہیں حقیقی عاشقِ خیرُالورٰی صدّیقِ اکبر ہیں
بِلا شک پیکرِ صبر و رِضا صدّیقِ اکبر ہیں
نہایت مُتقی و پارسا صِدّیقِ اکبر ہیں
امیرالمؤمنیں ہیں آپ امامُ المُسلمیں ہیں آپ یقیناً مخزنِ صِدق و وفا صدّیقِ اکبر ہیں
تقی ہیں بلکہ شاہِ اَتقیا صِدّیقِ اکبر ہیں
نبی نے جنّتی جن کو کہا صدّیقِ اکبر ہیں ( [2] )