Book Name:Shan e Iman e Siddique

* درودِ پاک پڑھنے * ذِکْرُ اللہ کرنے کا بھی بن سکتا ہے ، کاش ! ہم اپنا ایمان مضبوط کرنے ، دِل میں اللہ و رسول کی محبّت بڑھانے کے لئے فِکْر مند  ( Thoughtful ) ہو جائیں۔

اللہ پاک شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کو سلامت رکھے ، آپ نے اس پُرفتن دَور میں نیک بننے اور ایمان کی مضبوطی کے لئے ہمیں 72 نیک اَعْمَال کی صُورت میں بہترین نسخہ عطا فرمایا ہے ، یہ 72 نیک اعمال اسلامی بھائیوں کے لئے ہیں ، اس کے عِلاوہ اسلامی بہنوں کے لئے 63 نیک اعمال ، طلباء کے لئے 92 نیک اَعْمَال ، چھوٹے سمجھدار بچوں کے لئے 40 نیک اعمال ہیں ، اَلْحَمْدُ للّٰہ ! یہ نیک اَعْمَال زیادہ تَر اِیْمان کے انہی شعبوں پر مشتمل ہیں ، جن پر عَمَل کی برکت سے ایمان مضبوط ہوتا ہے ، اگر ہم کوشش کر کے ان نیک اَعْمَال کو اپنی زِندگی میں نافِذ کر لیں تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! کردار بھی اچھا ہو جائے گا ، دِل بھی پاک ہو گا اور اللہ پاک نے چاہا تو اِیْمان بھی پختہ ہو جائے گا۔  اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔  اٰمِیْن بِجَاۃِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔  

صِدِّیقِ اکبر اور ایمان کے تقاضوں پر عَمَل

ہمارے پیشوا ، مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرت صدیقِ اکبر  رَضِیَ اللہُ عنہ ایمان کے شعبہ جات ، ایمان کے تقاضوں ( Requirements )  پر کیسے عمل کیا کرتے تھے ۔آئیے سنیئے ! حضرت ابو اُمامہ  رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے ، ایک دن رسولِ اَکرم ، شاہ ِبنی آدم  صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم نے صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان  سے فرمایا : آج کس نے روزہ رکھا ہے ؟ تمام صحابہ خاموش رہے حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ عنہ نے عرض کیا : یا رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! میں نے رکھا ہے۔ سرکار صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم نے پھر پوچھا : آج کس نے مریض کی عیادت کی ہے ؟ تمام صحابہ خاموش  ( Silent ) رہے ، حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ عنہ نے پھر ہاں میں جواب