Book Name:Shan e Iman e Siddique
دیا ، سرکارِ ذی وقار ، رسولوں کے تاجدار صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم نے تیسری مرتبہ پوچھا : آج راہِ خدا میں صدقہ کس نے دیا ہے ؟ اس پر بھی حضرت ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ نے کہا : یا رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم ! میں نے کیا ہے۔
یہ سن کر رسولِ اکرم نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم مسکرائے پھر فرمایا : اس ذاتِ پاک کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے ! ایک دن میں ان اعمال کو ( بہت کامل ایمان والے ) مؤمن نے ہی جمع کیا اور وہ ان اعمال کے ذریعے ہی جنت میں داخل ہوا ۔ ( [1] )
سُبْحٰنَ اللہ ! اللہ پاک ہمیں بھی ایسا جذبہ نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم ۔
عمل کا ہو جذبہ عطا یااِلٰہی ! گُناہوں سے مجھ کو بچا یاالہٰی !
میں پانچوں نَمازیں پڑھوں با جماعت ہو توفیق ایسی عطا یاالہٰی ! ( [2] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : ہفتہ وار مدنی مذاکرہ
پیارے اسلامی بھائیو ! صحابۂ و اَہْلِ بیت اور اولیائے کرام کا فیضان پانے ، گناہ چھوڑنے ، نیک نمازی بننے اور ایمان کی حفاظت و مضبوطی کی فِکْر پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ( Linkup ) ہو جائیے ! 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیا کیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! دِین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ 12دینی کاموں میں ایک دینی کام ہے : ہفتہ وار مدنی مذاکرہ۔