Book Name:Shan e Iman e Siddique
مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم نے صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان کے اس تعجب کے جواب میں فرمایا : فَاِنِّیْ اُوْمِنُ بِہٰذَا ، اَنَا وَ اَبُوْبَکْرٍ وَ عُمَر ( یعنی گائے بولتی نہیں مگر اللہ پاک چاہے تو گائے کو بھی بولنے کی طاقت عطا فرما سکتا ہے اور ) اس بات پر میں بھی ایمان لایا ، ابو بکر بھی ایمان لایا اور عمرِ فاروق نے بھی اس کی تَصْدِیق کی۔
پھر پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم نے ایک اور واقعہ بیان کیا ، فرمایا : ایک چرواہا ( Shepherd ) اپنی بکریوں کی رکھوالی کر رہا تھا ، اچانک ایک بھیڑئیے ( Wolf ) نے بکریوں پر حملہ کیا اور ایک بکری ( Goat ) کو پکڑ کر لے گیا ، چرواہا اس بھیڑئیے کے پیچھے بھاگا اور بالآخر اس سے بکری کو چھڑا لیا ، جب اس نے بھیڑئیے سے بکری چھینی تو بھیڑیا چرواہے کی طرف متوجہ ہوا اور بولا : اے چرواہے ! ذرا بتاؤ ! جب درندوں ( Beasts ) کا دِن آئے گا ، اس دِن ان بکریوں کی حفاظت کون کرے گا... ؟ اس پر بھی صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان تعجب سے بولے : سُبْحٰنَ اللہ ! کیا بھیڑیا بھی بولتا ہے ؟ پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم نے پھر وہی جواب دیا ، فرمایا : فَاِنِّیْ اُوْمِنُ بِہٰذَا ، اَنَا وَ اَبُوْبَکْرٍ وَ عُمَر ( یعنی بھیڑیا بولتا نہیں مگر اللہ پاک چاہے تو اسے بولنے کی طاقت عطا فرما سکتا ہے اور ) اس بات پر میں بھی ایمان لایا ، ابو بکر بھی ایمان لایا اور عمرِ فاروق نے بھی اس کی تَصْدِیق کی ۔ ( [1] )
سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! یہ ہے شانِ ایمانِ صِدِّیق اور شانِ ایمانِ فاروق رَضِیَ اللہُ عنہما ... ! ! صحابہ کرام علیہمُ الرّضوان نے سوال کیا تھا ، رسولِ اکرم ، نُوْرِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم کے فرمانِ مبارک کو سمجھنا چاہاتھا ، پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم نے اس کا