Ahl e Taqwa Ke 4 Osaf

Book Name:Ahl e Taqwa Ke 4 Osaf

مصروفِ عمل ہیں * المدینۃ العلمیہ  ( Islamic Research Canter ) میں قرآن واحادیث اور ان کی تفسیر وشروحات ، نیزعلمِ فقہ ، علمِ سیرت ، علمِ تصوف سمیت کئی موضوعات پر دینی کتب کی تصنیف ، نئے نئے مسائل اور موضوعات پر تحقیق بھی کی جاتی ہے ، اس شعبے میں اس وقت 142مدنی عُلمائے کرام تقریباً807 کتب ورسائل پر کام کر کے فیضانِ علمِ دین عام کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے * مدنی چینل کے ذریعے 6 بڑی سیٹلائٹس پر اُردو ، انگلش اور بنگلہ زبانوں میں دین کی خوب خدمت  کی جا رہی ہے۔

آپ بھی خِدْمتِ دین کے اس کام میں اپنا حِصّہ شامِل کیجئے !  اپنے عطیات دعوتِ اسلامی کو دیجئے ، آپ کا چندہ کسی بھی جائز ، دینی ، اِصلاحی ، فلاحی ، روحانی اور بھلائی کے کاموں میں خرچ کیا جا سکتا ہے۔اللہ پاک ہمیں خِدْمتِ دین کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔  

دعوتِ اسلامی کی قَیُّوم ، سارے جہاں میں مچ جائے دُھوم

اس پہ فِدا ہو بچہ بچہ یااللہ ! مری جھولی بھر دے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                   صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

 ( 4 ) : اَہْلِ تقویٰ کا چوتھا وَصْف

اَہْلِ تقویٰ کا چوتھا اور آخری وَصْف : آخرت پر کامِل یقین ہے ، اللہ پاک فرماتا ہے :

وَ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ یُوْقِنُوْنَؕ(۴)   ( پارہ : 1  ، سورۂ بقرہ : 4 )

ترجَمہ کنزُ العرفان : اور وہ آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔

 اِحتساب کا خوف  ایک لگام ہے جو اِنسان کو بھٹکنے سے بچائے رکھتی ہے۔ جب آدمی کو