Book Name:Ahl e Taqwa Ke 4 Osaf
وضاحت : عوام میں مشہورہے کہ جس بستر پر یا پلنگ پر کسی کا انتقال ہوتا ہے اس بستر یا پلنگ کو میت اٹھانے کے بعد تین دن تک کھڑا کرنا چاہیے ، ورنہ روح آکر اس پر سوتی ہے۔ یہ بے اصل ہے ، دراصل دینی معلومات کی کمی ہونے کی بِنا پر اس طرح کی بے ثبوت باتیں عوام میں گردش کرتی ہیں ، لہذا ایسی باتوں کی طرف ہرگز دھیان نہ دیا جائے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات ( وظیفہ )
یَا سَلَامُ
جو کوئی 111بار یَا سَلَامُ پڑھ کر بیمار پر دم کرے تو شفا حاصل ہوگی اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! ( [1] )
ذِکر و درود ہر گھڑی وِردِ زَباں رہے میری فُضُول گوئی کی عادت نکال دو !
اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔