Book Name:Behtreen Khatakar Kon

لاکھوں تک وہ غلطی پہنچ جاتی ہے۔اب اس کا اِزالہ کون کرے ؟ دِینی معلومات ہوں گی تو پتا چلے گا کہ میں نے غلط مسئلہ شیئر کر دیا ہے۔

بہر حال ! غلط مسئلے ، کسی غلط بات کو دِین کی طرف منسوب کر کے عوام میں پہنچانا سخت خطرناک ہے ، اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :

وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا   (پارہ : 7 ، سورۂ انعام : 21)

ترجمہ کَنْزُ الایمان : اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ پر جھوٹ باندھے۔

معلوم ہوا؛ اللہ پاک پر جھوٹ باندھنے والا سب سے بڑا ظالِم ہے ، جب ہم کسی کو دِینی مسئلہ بتائیں تو اس کا مطلب یہی تو ہے کہ اللہ و رسول ( صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم )اس بارے میں یہ فرماتے ہیں ، اگر وہ مسئلہ غلط ہے تو یہ اللہ پاک پر جُھوٹ ہو جائے گا اور اللہ پاک پر جھوٹ باندھنے والا سب سے بڑا ظالِم ہے۔ اللہ پاک کی پناہ ! اللہ پاک ہمیں محفوظ فرمائے۔

بہر حال ! جس نے فیس بُک پر ، یوٹیوب پر ، انسٹاگرام  یا واٹس ایپ(WhatsApp) وغیرہ پر غلط مسئلہ پوسٹ کر دیا تو اسے چاہئے کہ فوراً اس کا اِزالہ کرے ، مثلاً کوئی ایسی تحریر بنائے کہ فُلاں روز میں نے فُلاں پوسٹ کی تھی ، اس میں یہ بات غلط تھی ، دُرست یہ ہے ، لہٰذا میں اپنی غلطی سے توبہ  اور رجوع کرتا ہوں۔

اور اس سب کا بہترین حل یہ ہے کہ جو کچھ بھی شیئر کرنا ہو عُلَمائے کرام کو دِکھا کر شیئر کیا کریں اور ایک بہت آسان حل یہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net پر Gallery کے نام سے ایک آپشن ہے ، اس میں مفتیانِ کرام سے چیک شُدہ اسلامی پوسٹیں موجود ہیں ، وہاں سے پوسٹیں ڈاؤن لوڈ کر کے وہ شیئر کریں ، اسی طرح اسی ویب سائٹ پر ایک آپشن ہے : Public Service Message اس