Malakul Maut ke Waqiaat

Book Name:Malakul Maut ke Waqiaat

ہے ، میں اس پر راضی ہوں۔

 ( حضرت کعبُ الْاَحْبار رَضِیَ اللہ عنہ اتنا بیان کر کے خاموش ہو گئے جبکہ )  لوگوں پر دہشت طاری تھی ، کسی نے پوچھا : اے کعب الاحبار رَضِیَ اللہ عنہ ! اللہ پاک آپ پر رحم فرمائے ! شیطان پر موت کیسے طاری ہو گی ؟ حضرت کعبُ الْاَحبار رَضِیَ اللہ عنہ نے پہلے تو بتانے سے اِنْکار کیا ، پِھر فرمایا : جب دُنیا اپنے اِخْتتام پر ہو گی ، صُور پُھونکے جانے کے بالکل قریب ہو گا ، اس وقت لوگ بازاروں میں ہوں گے ، کچھ آپس میں باتیں کر رہے ہوں گے ، کچھ آپس میں جھگڑ رہے ہوں گے ، کچھ خریداری میں مَصْرُوف ہوں گے کہ اچانک زور دار دھماکے جیسی آواز آئے گی ، اسے سُن کر آدھے لوگ بےہوش ہو کر گِر جائیں گے ، پِھر 3 دِن تک انہیں ہوش نہیں آئے گا ، باقی آدھے لوگوں کی عقل جواب دے جائے گی اور وہ پاگل ( Mental )  ہو کر رہ جائیں گے۔

ابھی لوگ اسی حالت میں ہوں گے کہ زمین و آسمان کے درمیان بجلی گرجنے جیسی زور دار آواز گونجے گی ، اس کے ساتھ ہی دُنیا فنا ( Destroy )  ہو جائے گی۔ یہ وہ وقت ہے جس وقت تک شیطان کو مہلت دی گئی ہے ، اب اللہ پاک حضرت مَلَکُ الموت عَلَیْہ السَّلام کو حکم دے گا : اے مَلَکُ الموت ! میں نے اگلے پچھلوں کی گنتی کے برابر تمہارے مددگار بنائے ، تجھ میں تمام اَہْلِ زمین و اَہْلِ آسمان کی طاقت رکھ دی گئی ، آج تمہیں غضب کا لباس پہنایا جا رہا ہے ، آج میرے غضب کے ساتھ شیطان کے پاس پہنچو اور اسے موت کا مزہ چکھاؤ اور آج تک جتنے جِنّوں اور انسانوں پر موت کی تکلیفیں طاری ہوئی ہیں ، ان سب کی تکلیفوں کے مجموعے سے بھی کئی گُنَاہ زیادہ تکلیف اس مَرْدُود پر طاری کر دو۔

اس کے ساتھ ہی داروغَۂِ جہنّم کو جہنّم کے دروازے کھول دینے کا حکم ہوگا ، پِھر