Malakul Maut ke Waqiaat

Book Name:Malakul Maut ke Waqiaat

حضرت مَلَکُ الموت عَلَیْہ السَّلام ایسی خوفناک شکل کے ساتھ شیطان کے پاس آئیں گے کہ اگر آپ کی اس شکل و صُورت کو زمین و آسمان والے دیکھ لیں تو برف کی طرح پگھل جائیں۔ حضرت مَلَکُ الموت عَلَیْہ السَّلام شیطان کو جِھڑکیں گے ، آپ کے جھڑکنے کی آواز ایسی گرجدار ہو گی کہ اگر مشرق و مغرب والے اسے سُن لیں تو اُن کی عقل کام کرنا چھوڑ دے۔ یہ ہیبت ناک منظر دیکھ کر شیطان بھاگے گا ، حضرت مَلَکُ الموت عَلَیْہ السَّلام فرمائیں گے : اے خبیث ! رُک جا ! تُو نے آج تک جتنوں کو گمراہ کر کے جہنّم تک پہنچایا ہے ، آج تمہیں ان سب کی تکلیف کے برابر تکلیف میں مبتلا کیا جائے گا۔ تُو نے کتنی لمبی زِندگی پائی ، کتنوں کو گمراہ کیا ، کتنوں کو جہنّم میں پہنچایا ، وہ سب جہنّم میں تیرا انتظار کر رہے ہیں ، تیری مہلت ختم ہوئی ، اب بھاگ ! کہاں تک بھاگے گا۔

اس وقت شیطان مردُود کو بھاگنے کی کوئی جگہ نہیں مِل رہی ہو گی ، یہ پاگلوں کی طرح کبھی مشرق ( East )  کی طرف جائے گا ، کبھی مغرب ( West )  کی طرف جائے گا ، کبھی سمندر  ( Ocean اَوْشَن ) میں غوطہ لگائے گا مگر جہاں بھی پہنچے گا ، حضرت مَلَکُ الموت عَلَیْہ السَّلام اسے سامنے ہی ملیں گے۔ اسی طرح بھاگتے دوڑتے حضرت آدَم عَلَیْہ السَّلام کے مِزار پر پہنچے گا اور کہے گا : اے آدَم ! تمہاری وجہ سے ہی میں مردُود ہوا ، کاش ! تُم پیدا ہی نہ ہوئے ہوتے۔

اللہ اکبر ! کیسا خبیث ہے ! ایسی حالت میں بھی اپنے گُنَاہ کا الزام دوسروں پر ڈال رہا ہو گا۔ خیر ! اب یہ بھاگتا دوڑتا اس جگہ آئے گا ، جہاں پہلی بار مَردُود ہو کر زمین پر اُترا تھا ، یہاں زمین آگ کی طرح دہک رہی ہوگی ، جہنمیوں کو ہانکنے والے فرشتے اسے گھیر لیں گے اور اسے کانٹے دار زنجیروں میں جکڑ دیا جائے گا ، اب جب تک اللہ پاک چاہے گا یہ نزع کے دَرْد