Ummat e Muslima Akhri Ummat Kyon

Book Name:Ummat e Muslima Akhri Ummat Kyon

مسلمہ کو دیا گیا ہے ، کیا ہم اپنے آپ کو اس منصب کے لائق بنا رہے ہیں ؟ آہ ! افسوس !

ہم جانتے ہیں مجرم کے سب ٹھکانوں کو

شریکِ جُرْم نہ ہوتے تو مخبری کرتے

 * پچھلی اُمّتوں کی کیا کیا بُرائیاں تھیں ؟ * حضرت نُوح عَلَیْہِ السَّلام کی قوم آپ کی گستاخیاں کیا کرتی تھی ، کیا آج ہمارے ہاں گستاخیاں نہیں کی جا رہیں ؟ * حضرت نُوح عَلَیْہِ السَّلام انہیں سمجھاتے تھے ، وہ بات ماننے کو تیار نہیں ہوتے تھے ، کیا ہم اپنے نبی صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے فرامین پر عَمَل کرنے والے ہیں ؟ * حضرت ہُود عَلَیْہِ السَّلام کی قوم سرکش تھی ، کیا آج ہمارے یہاں پُوری ڈھٹائی کے ساتھ گُنَاہ نہیں کئے جاتے * حضرت صالِح عَلَیْہِ السَّلام کی قوم اپنی طاقت پر ، اپنی مہارتوں پر ، اپنی بڑی بڑی عمارتوں پر فخر کیا کرتی تھی ، غرور اور تکبّر کی آفت میں مبتلا تھی ، کیا آج ہمارے ہاں سائنس اور ٹیکنالوجی کو بنیاد بنا کر دِینی باتوں کو پسِ پُشْت نہیں ڈالا جاتا ، کیا لوگ یہ نہیں کہتے کہ دُنیا چاند پر پہنچ گئی ہے اور تم ابھی نماز روزے ہی کی بات کر رہے ہو ؟ * حضرت لُوط عَلَیْہِ السَّلام کی قوم میں فحاشی ، بےحیائی اور بدکاری عام تھی ، کیا یہ چیزیں آج ہمارے اندر نہیں پائی جاتیں ؟ * حضرت شعیب عَلَیْہِ السَّلام کی قوم ناپ تول میں کمی کیا کرتی تھی ، کیا آج ہمارے یہاں ناپ تول میں کمی نہیں کی جاتی ؟ خرید و فروخت میں دھوکہ نہیں دیا جاتا ؟  * حضرت شعیب عَلَیْہِ السَّلام کی قوم چوراہوں پر بیٹھ کر لوگوں کو گمراہ   ( مس گائیڈ )  کیا کرتی تھی ، کیا آج ہمارے یہاں ایسا نہیں ہو رہا ؟ گلیوں ، چوراہوں پر بیٹھ کر ، فیس بُک ، یوٹیوب اور سوشل میڈیا وغیرہ کے ذریعے لوگوں کو گمراہ نہیں کیا جا رہا ؟ * حضرت شعیب عَلَیْہِ السَّلام کی قوم نے تو باقاعدہ طَور پر یہ کہا تھا :

قَالُوْا یٰشُعَیْبُ اَصَلٰوتُكَ تَاْمُرُكَ اَنْ نَّتْرُكَ مَا یَعْبُدُ اٰبَآؤُنَاۤ اَوْ اَنْ نَّفْعَلَ فِیْۤ اَمْوَالِنَا مَا نَشٰٓؤُاؕ 

 ( پارہ : 12 ، ہود : 87 )

ترجَمہ کنز العرفان :  ( قوم نے )  کہا : اے شعیب !