Ummat e Muslima Akhri Ummat Kyon

Book Name:Ummat e Muslima Akhri Ummat Kyon

میں کیا ماحَول ہوتا ہے۔ میوزک بجتا ہے ، شور و غُل ہوتا ہے ، شرابیں پی جاتی ہیں ، اَوباش لڑکے وَن ویلنگ  ( One Wheeling )  کرتے ہیں ، سڑکوں پر اُودھم مچایا جاتا ہے۔ کیا 14 اگست ان بےہودگیوں کا دِن ہے ؟  آپ کو معلوم ہے 14 اگست کونسا دِن ہے ؟ یہ وہ دِن ہے جس دِن مسلمانوں نے آزادی حاصِل کرنے کے لئے جانوں کا نذرانہ دیا تھا ، ایک اندازے کے مطابق جب پاکستان بنا ، اس وقت  30 لاکھ مسلمان شہید ہوئے تھے۔ ( [1] )   

شہید تم سے یہ کہہ رہے ہیں ، لہو ہمارا بُھلا نہ دینا

قسم ہے تم کو اے سرفروشو ! لہو ہمارا بُھلا نہ دینا

وُضُو ہم اپنے لہو میں کر کے خُدا کے ہاں سُرخرُو ہیں ٹھہرے

ہم عہد اپنا نباہ چلے ہیں ، تم عہد اپنا بُھلا نہ دینا

 اے عاشقانِ رسول ! 14 اگست اِن شہیدوں کی برسی کا دِن ہے ، بَرسِی کے دِن میوزک نہیں بجایا جاتا ، قرآنِ کریم پڑھ کر ، روزے رکھ کر ، فاتحہ خوانی کر کے اپنے شہیدوں کو ، فوت شدگان کو ایصالِ ثواب کیا جاتا ہے۔  14 اگست کو عبادت کیجئے ، شکرانے کے نفل پڑھیئے اور پاکستان کے لئے شہید ہونے والوں کو ایصالِ ثواب کیجئے۔

کیا آپ جانتے ہیں ؟ پچھلی اُمّتوں کے نیک لوگ جشنِ آزادی کیسے منایا کرتے تھے ؟  جی ہاں ! یومِ آزادی صِرْف پاکستان والوں کے لئے خاص نہیں ہے ، پچھلی اُمّتوں میں بھی غُلامی سے آزادی کا دِن منایا جاتا تھا۔ جس طرح آزادی سے پہلے ہم لوگ غُلامی کی زِندگی گزار رہے تھے ، اسی طرح بنی اسرائیل بھی ایک عرصہ تک فِرْعَون کی غُلامی میں رہے ، آخر حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلام کے ذریعے سے اللہ پاک نے انہیں آزادی کی نعمت عطا فرمائی ، جب


 

 



[1]...تخلیقِ پاکستان میں علماءِ اہلسُنّت کا کردار، صفحہ:14۔