Ummat e Muslima Akhri Ummat Kyon

Book Name:Ummat e Muslima Akhri Ummat Kyon

پڑھتے ہیں ، دوسروں کو بھی نمازوں کی دعوت دے کر مسجد میں لانے کی کوشش کرتے ہیں ، قرآنِ کریم کا ، سُنّتوں کا فیضان عام کرتے ہیں ، عشق رسول کی شمع دِلوں میں روشن کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ، یُوں عاشقانِ رسول دین سیکھ کر ، دوسروں کو سکھا کر حقیقی غُلامانِ مصطفےٰ بننے کی کوشش کرتے اور دوسروں کو بھی اسی راہ کا مُسَافِر بناتے ہیں۔

 * نیکی کی دعوت دینا ، اس راہ میں مشقت اُٹھانا سُنّتِ انبیاء ہے * دِین کا کام مشکلات اُٹھا کر ، قربانیاں دے کر ہی ہوتا ہے * انبیائے کرام * صحابۂ کرام * نیک لوگ نیکی کی دعوت دینے کے لئے گھروں سے نکلتے * دور دُور علاقوں میں جاتے * ہجرت کرتے اور * مشقت اُٹھا کردِین کا پیغام عام کیا کرتے تھے * پہلوں کی قربانیوں ہی سے ہم تک دِین پہنچا ہے۔

 * عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی بھی اسی راہ پر ہے * دُنیا بھر میں دِین کا پیغام عام کرنے کے لئے لاکھوں عاشقانِ رسول مدنی قافلے کی صُورت میں مُلْک مُلْک ، شہر شہر ، گاؤں گاؤں جا تے اور نیکی کی دعوت عام کرتے ہیں * مدنی قافلوں کی برکت سے کئی کافِر کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو چکے ہیں * لاکھوں کی زِندگی میں نیکیوں کی بہار آئی ہے * الحمد للہ ! 3 دِن ، 12 دِن ، 1 ماہ اور 12 ماہ کے قافلے سَفَر کرتے رہتے ہیں۔

 * -آپ بھی مدنی قافلے میں سَفَر کیا کیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! بہت برکتیں ملیں گی * مدنی قافلے میں فرض عِلْمِ دِین سکھایا جاتا ہے * سنتیں سکھائی جاتی ہیں * تہجد پڑھنے کی سعادت ملتی ہے * نیکی کی دعوت عام کرنے کا موقع ملتا ہے * قافلے کی برکت سے دُعائیں پُوری ہونے * مشکلات ٹلنے * بیماریوں سے شِفا ملنے کے بھی سینکڑوں واقعات ہیں * ایسا بھی ہوا کہ مدنی قافلے میں سَفَر کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کے لئے