Ummat e Muslima Akhri Ummat Kyon

Book Name:Ummat e Muslima Akhri Ummat Kyon

اسے بُری نظروں سے محفوظ فرمائے۔ * الحمد للہ ! پاکستان اللہ پاک کی بڑی نعمت ہے * یہ آزاد اسلامی مُلْک ہے ، شیخ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَت بَرَکَاتُہمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : اِسْلامی اَحْکام پر عَمَل کرنے کے لحاظ سے جتنی آزادی پاکستان میں ہے ، اتنی آزادی کسی اور ملک میں دیکھی نہیں ہے * الحمد للہ ! پاکستان ایسا ملک ہے جہاں لاکھوں مساجد ہیں ، یہاں گلی گلی ، محلے محلے میں مسجدیں موجود ہیں * پاکستان حاجیوں کا مُلْک ہے ، ہر سال حج میں ایک بہت  بڑی تعداد پاکستانی عاشقانِ رسول کی بھی ہوتی ہے * پاکستان حفّاظِ کرام کا مُلْک ہے ، الحمدللہ ! ہمارے مُلْکِ عزیز میں لاکھوں حفّاظِ کرام موجود ہیں * الحمد للہ ! پاکستان اَوْلیائے کرام کی سرزمین ہے ، ہزاروں اَوْلیائے کرام اس پاک سرزمین پر آرام فرما ہیں * پاکستان میں داتا حُضُور ہیں * پاکستان میں بابا فرید ہیں * پاکستان میں عبد اللہ شاہ غازی  ہیں * پاکستان میں بہاءُ الدین زکریا ملتانی ہیں * پاکستان میں شاہ رُکْنِ عالَم ہیں * پاکستان میں شہباز قلندر ہیں * پاکستان میں بابابُلّھے شاہ ہیں ، سید پیر مہر علی شاہ صاحب ہیں رَحمۃُ اللہ علیہم اور بھی بہت سارے اَوْلیائے کرام یہاں آرام فرما ہیں * الحمد للہ ! پاکستان عُلمائے کرام کی سرزمین ہے ، بہت سارے فیضانِ رضا تقسیم کرنے والے جید عُلَمائے کرام یہاں آرام فرما ہیں * مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ یہاں ہیں * محدّثِ اعظم پاکستان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ہیں * علّامہ احمد سعید کاظمی شاہ صاحب رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ یہاں ہیں  * یُوں الحمد للہ ! ہمارا یہ مُلْکِ عزیز پاکستان اَوْلیاء کی سرزمین ہے * عُلَمائے کرام کی سرزمین ہے * عاشقانِ رسول کی سرزمین ہے * ساداتِ کرام کی سرزمین ہے ، دِینی لحاظ سے ، دُنیوی لحاظ سے اس پاک سرزمین کی اور بھی بہت ساری خُوبیاں ہیں۔ یہ اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے۔