Tauheed Ke Dalail

Book Name:Tauheed Ke Dalail

آسمان بنایا۔ ( [1] )  

تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

کیسی زمیں بنائی ، کیا آسماں بنایا

پاؤں تلے بچھایا کیا خُوب فرشِ خاکی

اور سر پہ لاجْوَرْدی اِک سائباں بنایا

خوش رنگ اور خوشبو گُل پُھول ہیں کھلائے

اس خاک کے کھنڈر کو کیا گلستاں بنایا

ہر چیز سے ہے تیری کاریگری ٹپکتی

یہ کارخانہ تُونے کب رائیگاں بنایا

پِھر ذرا غور فرمائیے ! اس دُنیا میں زِندگی کا سارا دار و مدار پانی پر ہے۔ اب اللہ پاک کی قدرت کا نظّارہ دیکھئے ! اس دُنیا میں کتنے لوگ بستے ہیں ؟ بتایا جاتا ہے : 8 اَرَب انسان ہیں۔ پِھر بتایا جاتا ہے : دُنیا میں جتنے انسان ہوتے ہیں ، اس سے 10 گُنَا زیادہ جانور ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ دُنیا میں 80 اَرب جانور ہیں۔ پِھر بتایا جاتا ہے کہ دُنیا میں جتنے جانور ہیں ، اس سے 10 گُنَا زیادہ پرندے ہوتے ہیں ، لہٰذا 800 ارب پرندے ہیں اور پِھر اربوں ، کھربوں پودے ہیں ، ان سب کو روزانہ پانی چاہئے اور اللہ پاک کی شان دیکھئے کہ اللہ پاک ان سب کو روزانہ پانی پہنچا رہا ہے۔ دُنیا میں پانی آنے کا ایک ہی رستہ ہے اور وہ ہے : بارِش ۔ آپ کہیں گے : دُنیا میں کنویں بھی ہیں ، آبشاریں بھی ہیں ، دریا بھی ہیں۔ لیکن ذرا سوچئے یہ سب بنے کیسے ہیں ؟ آئیے ! ذرا سمجھئے ! اس زمین کا تقریباً 67٪ حِصّہ پانی ہے مگر وہ پانی


 

 



[1]...رسائل امام غزالی ، الحکمۃ فی مخلوقات اللہ عزوجل ، باب فی حکمۃ خلق اللہ ، صفحہ : 10ملتقطًا۔