Amad e Mustafa Marhaba Marhaba

Book Name:Amad e Mustafa Marhaba Marhaba

طَور پر ( Physically )  اس دُنیا میں کس انداز سے تشریف لائے ، اس کی بھی شان نِرالی ہے۔ امام بخاری کے استاد محدِّث عبد الرزاق  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  حضرت جابِر رَضِیَ اللہ عنہ کی سند سے روایَت کرتے ہیں ، حُضور پُرنور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : اے جابِر ! اللہ پاک نے سب سے پہلے تمہارے نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا نور پیدا کیا۔ ( [1] )  

حضرت کعب الاحبار رَضِیَ اللہ عنہ سے رِوَایت ہے : جب آدم عَلَیْہِ السَّلَام کی تخلیق ہوئی ، اللہ پاک نے یہ نور ان کی پشت مُبَارَک میں رکھا ، فرشتے اس کی زیارت کے لئے آپ عَلَیْہِ السَّلَام کے پیچھے صَف باندھ کر کھڑے ہوتے ، حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام نے عَرْض کیا : مولیٰ ! میں بھی اس نور کی زیارت چاہتا ہوں۔  آپ کو اس کی زیارت کروائی گئی تو آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے انگلی سے اس کی جانِب اشارہ کر کے دُرُودِ پاک عَرْض کیا۔اس مقدس  نور کے انوار آپ کی پیشانی مُبَارَک ( Forehead )  میں یوں روشن تھے جیسے سُورج آسمان میں اور چاند اندھیری رات میں ، آپ عَلَیْہِ السَّلَام اپنی پیشانی سے پرندوں کے چہچہانے ( Birds  Chirping )  جیسی آواز سنتے ، عَرْض کیا : الٰہی ! یہ کیسی آواز ہے ؟ فرمایا : یہ خَاتَمُ النَّبِیِّیْن ، سَیِّدُ الْمُرْسَلِین  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی تسبیح کی آواز ہے۔

جب حضرت شِیْث عَلَیْہِ السَّلَام پیدا ہوئے ، آپ عَلَیْہِ السَّلَام کی پیشانی میں نورِ مصطفےٰ عَلٰی صَاحِبِہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام روشن تھا ، آپ کی وِلادت ( Birth )  ہوئی تو فرشتے مُبَارَک باد دینے آئے۔ ( [2] )  

چنانچہ حضرت شِیْث عَلَیْہِ السَّلَام کا نِکاح اپنے زمانے کی نہایت حسین اور افضل ترین خاتون  حضرت بیضاء  رَضِیَ اللہ عنہا سے ہوا ،  ( [3] )  حضرت جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام نے نِکاح کا خطبہ پڑھا اور


 

 



[1]...الجزء المفقود من مصنف عبد الرزاق ، كتاب الايمان ، باب فى تخليق ...الخ ، صفحہ : 63 ، حديث : 18۔

[2]...شرح الزرقانى على المواہب ، المقصد الاول ، فى تشریف الله تعالى...الخ ، جلد : 1 صفحہ : 124۔

[3]...حجۃ الله على العالمين ، القسم الثانى ، الباب الاول ، فى بدء خلق نوره...الخ ، صفح : 163۔