Book Name:Nafl Rozun Key Fazail

پیارے اسلامی بھائیو! ہم گنہگار بندے ہیں، کمیاں کوتاہیاں کس سے نہیں ہوتیں...!! ہماری تَو حالت یہ ہے کہ سر سجدے میں رکھ کر، زبان سے سُبْحٰنَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی پڑھتے ہوئے بھی دُنیا کے نجانے کیسے کیسے خیالوں میں کھوئے ہوتے ہیں، ہم ناقِص لوگ ہیں، ہم سے کمیاں رہ ہی جاتی ہیں، خدانخواستہ، اللہ نہ کرے! روزِ قیامت ان کمیوں، کوتاہیوں پر پکڑ ہو گئی اور ان کو پُورا کرنے کے لئے ہمارے پاس نفل عِبَادات بھی نہ ہوئیں تو غور فرمائیے! ہم کیا کریں گے؟ وہاں... میدانِ محشر میں کس طرح ان کمیوں کو پُورا کر پائیں گے؟ اس لئے آج موقع ہے، وقت کو غنیمت جانیں اور فرائِض کے ساتھ ساتھ نفل عِبَادت کا بھی ذہن بنا لیں۔

نیکیوں کا بیج بونے کا مہینا

اب تو الحمد للہ!ماہِ رَجَبُ الْمُرَجَّب تشریف لا رہا ہے۔ صُوفیائے کرام فرماتے ہیں: رَجَبُ الْمُرَجَّب نیکیوں کا بیج بونے کا مہینا ہے۔([1]) لہٰذاہم بیج بونا یعنی نیک اَعْمال کی کثرت کرنا ابھی سے شروع کر دیں۔ جتنے ہو سکیں نفل روزے رکھیں، نفل نمازیں پڑھیں، قرآنِ کریم کی خوب تلاوت کریں، خُوب کثرت کے ساتھ درودِ پاک پڑھیں اور کاش! اِستقامت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرتے ہوئے رمضانُ المبارک تک پہنچ جائیں۔

نُورانی پہاڑ

ایک بار اللہ پاک کے پیارے نبی حضرت عیسیٰ رُوحُ اللہ علیہِ السَّلام کا گزر ایک جگمگاتے نورانی پہاڑ پر ہوا۔ آپ علیہِ السَّلام نے اللہ پاک کی بارگاہ میں عرض کیا: یا اللہ پاک! اس پہاڑ کو بولنے کی طاقت عطا فرما۔ اللہ پاک نے آپ کی دُعا قبول فرمائی۔ چنانچہ وہ پہاڑ بول پڑا:


 

 



[1]... لطائف المعارف، وظیفۃ شہر رجب، رجب مفتاح اشہر الخیر، صفحہ:170۔