Book Name:Nafl Rozun Key Fazail

ہے، اس موبائل ایپلی کیشن میں  * مکمل قرآنِ پاک پڑھنے  * اور مختلف قاریوں کی آواز میں  قرآنِ کریم سننے کی سہولت موجود ہے  * اس کے  ساتھ ساتھ کسی مخصوص سورت یا آیت کو Bookmark بھی کیا جا سکتا ہے یعنی بار بار پڑھنے والی سورت یا آیت کو Bookmark کی بدولت بآسانی پڑھا جا سکتا ہے۔

یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے،خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی اس  کی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ:         موزوں پر مسح کرنا جائز ہے ۔

وضاحت: علمائے کرام  رحمۃُ اللہِ علیہم فرماتے ہیں: جو موزوں پر مسح کرنے کو جائز نہ مانے وہ گمراہ ہے۔موزوں پر مسح کرنے کی شرائط یہ ہیں: * موزے ایسے ہوں کہ ٹخنے چھپ جائیں * پاؤں سے چپٹے ہوں کہ اسے پہن کر آسانی کے ساتھ خوب چل پھر سکے  * موزے چمڑے کے ہوں  یا صرف تَلا چمڑے کا ہو اور باقی کسی اور دبیز (یعنی موٹی ) چیز کا جیسے کِرْمِچ(یعنی روئی، پٹسن وغیرہ سے بنا ایک قسم کا موٹا اور اچھا کپڑا) وغیرہ اور  * وضو کر کے موزے پہنے۔  ([1]) اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے


 

 



[1]...بہارِ شریعت، جلد:1، صفحہ:363-364 ملتقطًا، حصہ:2۔