Book Name:Nafl Rozun Key Fazail

دِلوں کے چین، نبیِ حَرَمَیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: رَجَب کے پہلے دِن کا روزہ 3سال کا کفارہ ہے، دوسرے دِن کا روزہ 2 سال کااور تیسرے دِن کا روزہ ایک سال کا کفارہ ہے، پھر ہر دِن کا روزہ ایک ماہ کا کفارہ ہے (یعنی رَجَب شریف کے یہ روزے گُنَاہِ صَغیرہ کی معافی کا ذریعہ بن جاتے ہیں)۔ ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! رَجَبُ الْمُرَجَّب میں نفل روزے رکھنے کی کیسی کیسی برکتیں ہیں۔ اللہ پاک ہم سب کو رَجَب شریف کی برکتیں لوٹنے اور خُوب روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے، آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

عبادت میں، ریاضت میں، تلاوت میں لگا دے دِل

رجب کا واسطہ دیتا ہوں، فرما دے کرم مولیٰ

نہیں درکار وہ خوشیاں، جو غفلت کا بنیں ساماں

عطا کر  اپنی الفت،  اپنے  پیارے  کا  تُو غم مولیٰ([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

القرآن الکریم ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی گئی ہے، جس کا نام ہے: Al Quran Al kareem (القرآن الکریم )۔ یہ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ (Download) کر کے بآسانی استعمال کی جا سکتی


 

 



[1]...جامع صغیر، صفحہ:311، حدیث:5051۔

[2]...وسائِلِ بخشش، صفحہ:98 - 99۔