Book Name:Nafl Rozun Key Fazail

فرمائے گا سوائے اُس دعا کے جو گناہ کے لئے ہو۔([1])

 آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم رجب کے روزے رکھتے

اے عاشقان ِ رسول! رَجَبُ الْمُرَجَّب کی اہم ترین عبادت روزے رکھنا ہے۔حضرت عُرْوَہ بن زبیر رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہُ عنہما سے پوچھا: کیا اللہ پاک کے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم رَجَبُ الْمُرَجَّب میں روزہ رکھتے تھے؟ فرمایا: ہاں! (روزے بھی رکھتے تھے) اور اسے اہمیت بھی دیتے تھے۔ ([2])

2 سال کی عبادت کا ثواب

 جنّتی صحابی حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، سرکارِ نامدار، دوعالَم کے مالِک ومختار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: جس نے ماہِ حرام میں 3 دِن جمعرات، جمعے اور ہفتے کےروزے رکھے، اس کےلئے 2سال کی عبادت کا ثواب لکھا جائے گا۔([3])

پیارے اسلامی بھائیو! یہاں ماہِ حرام سے یہی 4 مہینے یعنی ذو القعدہ، ذُو الْحِجّة، محرم اور رجب مراد ہیں، ان 4 مہینوں میں سے جس مہینے میں بھی جمعرات، جمعے اور ہفتے کا روزہ رکھ لیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! 2سال کی عبادت کا ثواب پائیں گے۔

تیرےکرم سے اے کریم! مجھے کون سی شے ملی نہیں

جھولی ہی میری تنگ ہے، تیرے یہاں کمی نہیں


 

 



[1]...شُعَبُ الْاِیمان، باب الصیام، تخصیص شہر رجب بالذکر،  جلد:3، صفحہ:374، حدیث:3812۔

[2]...کنزالعمال، كتاب الصوم، جز:8، جلد:4، صفحہ:301، حدیث:24596۔

[3]...معجم اوسط، جلد:1، صفحہ:484، حدیث:1789۔