Book Name:Insan Aur Shaitan Mein Faraq

(5):رحمت سے مایُوس مت ہوئیے!

پانچویں اچھی عادَت ہے کہ اللہ پاک کی رحمت سے مایُوس نہ ہوں، اللہ پاک بڑا مہربان ہے، رحم فرمانے والا ہے، توبہ قبول فرمانے والا ہے، گُنَاہ ہوا، غلطی ہوئی، اس کی رحمت سے اُمِّید باندھیئے! اور جلد از جلد توبہ کر لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! توبہ قبول ہو جائے گی۔

شیطان کی چیخ پُکار

ایک روایت میں ہے: بندہ گُنَاہ کرتا ہے، فِرشتے اسے لکھنے سے رُکے رہتے ہیں، پِھر دوسرا گُنَاہ کرتا ہے، تیسرا، چوتھا، پانچواں گُنَاہ کر لیتا ہے، پِھر ان 5گُنَاہوں کےبعد ایک نیکی کرتا ہے (اب ہر نیکی کا ثواب چونکہ 10 گُنَا ہے، لہٰذا) اس کے اعمال نامے میں 5نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور 5نیکیاں گُنَاہوں کا کفّارہ ہو جاتی ہے، اس پر شیطان چِلّاتا ہے: ہائے! میں اِبْنِ آدم پر کیسے قابُو پاؤں...؟ میں نے کوشش کی (اس سے 5گُنَاہ کروائے)، اس نے ایک ہی نیکی کر کے میری ساری محنت ضائع کر دی۔([1])  

سُبْحٰنَ اللہ! میرے رَبّ کی رحمت کتنی بڑی ہے...!! جو اس کے حُضُور رجُوع لاتا ہے، اللہ پاک اسے بخش دیتا ہے۔

عابِد کی ایمان افروز بات

منقول ہے: بنی اسرائیل میں ایک بہت عبادت گزار شخص تھا، اس وقت کے بادشاہ کو اس کے متعلق عِلْم ہوا تو بادشاہ نے انہیں دربار میں بُلا لیا اور کہا: میں چاہتا ہوں کہ آپ میرے ساتھ ہی رہا کریں۔ اس پر عِبَادت گزار نیک شخص نے کہا: بادشاہ سلامت! میں آپ


 

 



[1]... تنبیہ الغافلین، باب التوبۃ، صفحہ:54۔