Book Name:Insan Aur Shaitan Mein Faraq

وقت غلطی منواتا ہے تب بہت دَیر ہو چکی ہوتی ہے۔ اس لئے غلطی ہو جائے تو بروقت اپنی غلطی تسلیم کر لیجئے! ورنہ بڑا نقصان بھی اُٹھانا پڑ سکتا ہے۔

تیسری روٹی کہاں گئی...؟؟

    حضرت جریر رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ روایت کرتے ہیں: ایک مرتبہ حضرت سیدنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام سفر پر روانہ ہوئے، راستے میں ایک شخص ملا، اس نے عرض کی: حضور! مجھے بھی اپنی بابرکت صحبت میں رہنے کی اجازت عطافرمادیں،میں بھی آپ عَلَیْہِ السَّلام  کے ساتھ سفر کرنا چاہتا ہوں۔ آپ عَلَیْہِ السَّلام  نے اسے اپنی ہمراہی کی اجازت عطا فرما دی۔راستے میں نہر کے کنارے آپ عَلَیْہِ السَّلام کھانا کھانےکے لئے تشریف فرما ہوئے، آپ عَلَیْہِ السَّلام  کے پاس تین روٹیاں تھیں، ایک ایک روٹی دونوں نے کھالی، اور تیسری رو ٹی بچی رہی۔ آپ عَلَیْہِ السَّلام  رو ٹی کو وہیں چھوڑکرنہر پر گئے اور پانی پیا، پھر جب واپس آئے تو دیکھا کہ رو ٹی غائب ہے، آپ عَلَیْہِ السَّلام  نے اس شخص سے پوچھا: تیسری روٹی کہا ں گئی؟ اس نے کہا:مجھے معلوم نہیں،پھر آپ عَلَیْہِ السَّلام  نے فرمایا: آؤ ہم اپنے سفر پر چلتے ہیں۔ وہ شخص اٹھا اور آپ عَلَیْہِ السَّلام  کے ساتھ چلنے لگا، راستے میں ایک  ہرنی اپنے 2خوبصورت بچو ں کے ساتھ کھڑی تھی، آپ عَلَیْہِ السَّلام  نے ہرنی کے ایک بچے کو اپنی طرف بلایا تو وہ آپ عَلَیْہِ السَّلام  کا حکم پاتے ہی فوراً حاضر خدمت ہو گیا، آپ عَلَیْہِ السَّلام  نے اسے ذبح کیا، اسے بھونا اور دونوں نے اس کا گوشت کھایا، پھر آپ عَلَیْہِ السَّلام  نے اس کی ہڈیاں ایک جگہ جمع کیں اور فرمایا:اللہ پاک کے حکم سے کھڑا ہوجا، فوراً وہ ہڈیاں دو بارہ ہرنی کا بچہ بن گئیں اور وہ بچہ اپنی ماں کی طرف روانہ ہوگیا، آپ عَلَیْہِ السَّلام  نے اس شخص سے فرمایا:اے شخص! تجھے اس ذات کی قسم! جس نے تجھے میرے ہاتھوں یہ