Book Name:Insan Aur Shaitan Mein Faraq

اس کی توبہ قبول کی، بیشک وہی بہت توبہ قبول کرنے والا بڑا مہربان ہے۔

پیارے اسلامی بھائیو! کہتے ہیں:

جن کے رُتبے ہیں سِوا، اُن کی سِوا مشکل ہے

یعنی جو اُونچے رُتبے والے ہیں، ان کواحتیاط بھی زیادہ کرنی پڑتی ہے، انہیں مشکلات بھی زیادہ ہوتی ہیں *حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلام  اللہ پاک کے نبی ہیں *رَبِّ کریم نے آپ کو اپنے دستِ قدرت سے بنایا *عِلْمُ الْاَسْما (یعنی ناموں کا عِلْم) آپ کو سکھایا *فرشتوں سے آپ کو  سجدہ کروایا *آپ کو تاجِ خلافت عطا ہوا *جنّت میں آپ کو ٹھہرایا گیا،غرض آپ بہت اُونچے رُتبے والے ہیں، بہت بلند شان والے ہیں، چنانچہ جب آپ سے ایک بُھول ہو گئی، یعنی آپ نے جنّتی درخت کا پھل کھا لیا تو یہ عَمَل اگرچہ گُنَاہ نہیں تھا، ایک خطا تھی اور خطا بھی وہ والی تھی، جس پر ایک نیکی مِلا کرتی ہے، اس کے باوُجُود آپ کو اپنے اس عَمَل پر شدید شرمندگی ہوئی، اتنی شرمندگی ہوئی کہ زمین پر تشریف لے آنے کے بعد بھی آپ عَلَیْہِ السَّلام  300 سال تک مسلسل روتے رہے۔

کثرت سے رونے والی پانچ شخصیات

عُلما فرماتے ہیں: 5شخصیات ہیں جوبہت روئیں (1):حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلام ...!! آپ ممنوعہ جنّتی پھل کھانے پر 300 سال روئے (2):حضرت یعقوب عَلَیْہِ السَّلام ....!! آپ حضرت یوسُف عَلَیْہِ السَّلام کی جُدائی میں روئے، یہاں تک کہ آنکھیں سفید ہو گئیں  (3):حضرت یحیٰ عَلَیْہِ السَّلام  خوفِ خُدا سے بہت روئے (4): حضرت فاطمۃ الزہراء رَضِیَ اللہُ عنہا پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے وصالِ ظاہِری کے بعد آپ کی جُدائی میں بہت روئیں اور (5): اِمام زینُ