Book Name:Namaz Ba-Jamat Ke Fazail

قیامت عرش کا سایہ نصیب ہوگا *اُسے جہنم، مُنافقت اور غفلت سے نجات نصیب ہوگی *اور نمازِ باجماعت کی ایک بَرَکت ہے کہ اِس کے صَدَقے آپس میں مَحبّت بڑھتی ہے۔([1])

ایک طویل حدیثِ پاک میں ہے، سرکارِ عالی وقار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: *جس نے فجر کی نماز با جماعت پڑھی، پھر بیٹھ کر اللہ پاک کا ذِکر کرتا رہا یہاں تک کہ سُورج نِکل آیا اس کے لئے جَنّتُ الْفِردَوس میں 70دَرَجے ہوں گے، ہر 2 دَرجوں کے درمیان اِتنا فاصلہ ہوگا جتنا ایک سُدَھایا ہوا (یعنی Trained) تیز رفتار عمدہ نسل کا گھوڑا 70 سال میں طے کرتا ہے اور *جس نے ظُہرکی نماز باجماعت پڑھی، اس کے لئے جنّتِ عَدْن میں 50دَرَجے ہوں گے ،ہر2 دَرَجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہوگا جتنا ایک سُدَھایا ہوا(یعنی Trained) تیز رفتار عمدہ نسل کا گھوڑا 50سال میں طے کرتا ہے اور *جس نے عصرکی نماز با جماعت پڑھی، اس کے لئے اَولادِ اِسماعیل میں سے ایسے8غلام آزاد کرنے کا ثواب ہوگا جو کعبہ شریف کی دیکھ بھال کرنے والے ہوں اور *جس نے مغرب کی نماز با جماعت پڑھی، اس کے لئے مَقْبول حج ا ور مَقْبول عُمرے کا ثواب ہوگا اور *جس نے عِشا کی نماز باجماعت پڑھی، اس کے لیے لَیْلَۃُ الْقَدْر میں قیام (یعنی عبادت) کرنے کے برابر ثواب ہو گا۔([2])

خدا! سب نمازیں پڑھوں باجماعت                                        کرم ہو پئے تاجدارِ رسالت

آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔


 

 



[1]...فیضان نماز، صفحہ:139۔

[2]...شُعَبُ الْاِیْمَان، بابُ السبعون فی الصّبر علی المصائب، جلد:7، صفحہ:137، حدیث:9761۔