Book Name:Namaz Ba-Jamat Ke Fazail

ہوسکتا کہ یہ جان بوجھ کر شرعی اِجازت کے بغیر جماعت ترک فرمائیں، کسی مجبوری کی بنا پر جماعت چھوٹ جانے پر ان کی یہ حالت ہوا کرتی تھی مگر آہ! اب ہماری ایک تعداد بغیر کسی شرعی مجبوری کے ترکِ جماعت کی آفت میں مبتلا نظر آرہی ہے اور جس کی جماعت چھوٹ جاتی ہے، اُسے افسوس ہونا تو دُور رہا اُس کے ہنسنے بولنے میں کسی قسم کا فرق بھی نہیں آتا! کاش...!! جماعت تَرْک کرنے والوں کو یہ اِحْسَاس ہو جاتا کہ جماعت تَرْک کرنے کی صُورت میں اِن کا کتنا نقصان ہوا ہے۔ روایات کے مطابق *فرض نماز جماعت سے ادا کرنے میں اِیمان والا ہونے کی گواہی ہے *اللہ پاک باجماعت نماز پڑھنے والوں کو مَحبوب(یعنی پیارا) رکھتاہے *نمازِ باجماعت تنہا (یعنی اکیلے) پڑھنے سے 27دَرجے افضل ہے *اللہ پاک اور اُس کے فِرشتے باجماعت نماز پڑھنے والوں پر دُرُود بھیجتے ہیں *باجماعت عشا کی نماز پڑھنا گویا آدھی رات قیام(یعنی عبادت) کرنا ہے *فجر کی نماز باجماعت پڑھنا گویا پوری رات قِیام(یعنی عبادت) کرنا ہے *باجماعت نماز پڑھنے والاپُلْ صِراط سے سب سے پہلے بِجلی کی طرح گزرے گا *باجماعت نماز ادا کرنے والوں کی شان و شوکت دیکھ کر اَہل مَحْشَر رَشک کریں گے *اُس کے گُناہ بخشے جائیں گے *جو نمازِ باجماعت کے لئے مسجد میں آئے، اس کو ہر قدم کے بدلے ثواب ملے گا *مسجد کی طرف جانے والے کے ہر قدم پر ایک درَجہ بلند ہوتا ہے اور *ایک گُناہ مِٹا دیا جاتا ہے *اللہ کریم اس کے لیے صبح و شام جنّت میں مہمانی کا اہتمام فرمائے گا *نماز کے لیے اُٹھنے والاہر قَدَم صَدَقہ ہے *بندہ جب تک نماز کا اِنتظار کرتا رہے، بھلائی پر رہے گا *اللہ پاک کی حِفاظَت میں رہے گا*شیطان سے مَحفُوظ رہے گا *باجماعت نماز پڑھنے والے کو روزِ