Book Name:Apni Islah Kyun Zaroori Hai?

نہ ہو گا *بیٹا باپ سے *باپ بیٹے سے پیچھا چُھڑا رہا ہو گا *ماں اِکلوتے کو چھوڑے گی *بھائی بھائی سے دُور ہو جائے گا، مُجرم اس دِن خواہش کریں گے کہ کاش! آج عَذاب سے بچنے کے بدلے اپنے بیٹے، اپنی بیوی، اپنے بھائی، اپنا قبیلہ حتی کہ زمین میں جو کچھ ہے سب دے کر نجات حاصِل کر لیں مگر پُکار پڑے گی: کَلَّا ہر گز نہیں، آج عَدْل کا دِن ہے۔

اَللہُ اَکْبَر! اس دِن بھاگنے کی کوئی جگہ نہ ہو گی، کوئی بھی اللہ پاک سے چُھپ نہ سکے گا *ہمارے ہاتھ *کان *زبان *پاؤں *ہماری جِلد ہمارے خِلاف گواہی دےگی، آہ! ہمارا اَعْمال نامہ ہمارے ہاتھ میں تھما دیا جائے گا، ہمارا چھوٹے سے چھوٹا عَمَل اس میں دَرْج ہو گا، مُجرم اپنے اَعْمَال کی فہرست دیکھ کر لرز اُٹھیں گے، بَوْکھلا کر پُکاریں گے:

یٰوَیْلَتَنَا مَالِ هٰذَا الْكِتٰبِ لَا یُغَادِرُ صَغِیْرَةً وَّ لَا كَبِیْرَةً اِلَّاۤ اَحْصٰىهَاۚ- (پارہ:15، الکہف:49)

ترجمہ کنزُ العِرفان:ہائے ہماری خرابی! اِس نامہ اَعْمال کو کیا ہےکہ اِس نے ہر چھوٹے اور بڑے گُناہ کو گھیرا ہوا ہے۔

اے عاشقان ِ رسول! لرز جائیے! خوف سے کانپ اُٹھئے...!! آہ! اس نَفْسَا نَفْسِی کے عالَم میں خُدانخواستہ اگر پُکار پڑ گئی:*اے فلاں! دیکھ! یہ وہ ہے جو تیری تَرغیب پر نمازی بنا تھا، اس نے نمازیں پڑھیں، آج یہ جنتی ہے *اے فُلاں! دیکھ! یہ وہ ہے جس نے تیرا دَرْس سُن کر اپنی اِصْلاح کی، آج یہ جنتی ہے؟ *اے فُلاں! دیکھ! یہ وہ ہے جس کے کردار پر تُو اُنگلیاں اُٹھایا کرتا تھا *اے فُلاں! دیکھ! یہ وہ ہے جسے تُو تنقید کا نشانہ بنایا کرتا تھا *اے فُلاں! دیکھ! یہ وہ ہے جس سے تُو حَسَد کرتا تھا *اے فُلاں! یہ وہ ہے جس کی تُو غیبت کرتا تھا *اے فُلاں! یہ وہ ہے جس کا تُو مَذاق اُڑاتا تھا، دیکھ! ان سب نے اپنی