Book Name:Maqam e Ibrahim Ke Faizal

گا۔([1])  حدیثِ پاک میں ہے: سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہُ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا: جو حرمِ پاک میں آجاتا ہے، اُسے نیکیاں ملتی ہیں، اُس  کی بُرائیاں دُور کر دی جاتی ہیں اور اُسے بخش دیا جاتا ہے۔([2])

آگ نے بالکل اَثَر نہ کیا

قاضِی عیاض مالکی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ شِفَا شریف میں لکھتے ہیں: ایک مرتبہ سَعْدُون خَوْلانی کے پاس کچھ لوگ آئے اور بتایا کہ فُلاں قبیلے نے ایک شخص کو قتل کیا ، پھر اس کی لاش کو آگ لگا دی مگر حیرت کی بات تھی کہ رات گئے تک اُس کا جِسم آگ میں رہا ، اُس کے باوُجُود اُس پر آگ نے کوئی اَثَر نہ کیا ، یہاں تک کہ اُس کا سفید رنگ آگ میں جلنے کے بعد بھی ویسے کا ویسا ہی رہا۔ سَعْدُون خَوْلانی نے یہ بات سُن کر کہا : اُس مرنے والے شخص نے 3حج کئے ہوں گے؟ لوگوں نے بتایا: ہاں! اُس نے 3حَج کئے تھے۔ اس پر سَعْدُون خَوْلانی نے کہا : مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ جو بندہ ایک حج کرے، اُس نے اپنا فرض ادا کیا ، جس نے دوسرا حج کیا ، اس نے اللہ پاک کی بارگاہ میں قرض پیش کیا اور جس نے 3حج کئے اللہ پاک اس کے جسم اور جسم پر اُگنے والے بالوں کو جہنّم پر حرام فرما دیتا ہے۔([3])

میں مکّے میں پِھر آ گیا یااِلٰہی!                                                                         کرم کا ترے شکریہ یااِلٰہی!

نہ کر رَدّ کوئی التجا یااِلٰہی!                                                                                                 ہو   مَقْبول    ہر    اِک    دُعا   یااِلٰہی!([4])


 

 



[1]...تفسیر نعیمی ، پارہ:1، سورۂ بقرہ، زیر آیت:125، جلد:1، صفحہ:708و 709 خلاصۃً۔

[2]... ابن خزیمہ، کتاب المناسک، باب استحباب دخول الکعبۃ...الخ، صفحہ:681، صفحہ:3013۔

[3]...کتاب الشفا، الجز الثانی، الباب الرابع، فصل فیما یلزم من دخل...الخ، صفحہ:80۔

[4]...وسائلِ بخشش، صفحہ:106۔