Book Name:Hazrat Ibrahim Ke Waqiyat

بیان سننے کی نیتیں

حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اعمال کا دار و مدار نیّتوں  پر ہے۔([1])

اے عاشقانِ رسول ! اچھّی اچھّی  نیّتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجئے! *رضائے الٰہی کیلئے بیان سُنوں گا *بااَدَب بیٹھوں گا* خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

7 بکریوں والا کنواں

پیارے اسلامی بھائیو! بِئْرِ سَبَع (Be’er Sheva) ایک تاریخی شہر ہے۔ فلسطین کے قریب ہے۔ اب تو یہ بہت بڑا شہر بن گیا، پہلے کسی زمانے میں چھوٹا سا گاؤں ہوا کرتا تھا۔

عربی میں بِئْر کُنْویں کو کہتے ہیں اور سَبَع کا معنیٰ ہے: 7 (گنتی والا 7 جو 6 کے بعد آتا ہے)۔ اس مقام کو بِئْرِ سَبَع کیوں کہا جاتا ہے؟ اس بارے میں مختلف روایات ہیں۔ ایک روایت ہے کہ اللہ پاک کے نبی حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کو جب آگ میں ڈالنے کا واقعہ پیش آیا، آگ آپ کے لئے گلزار بن گئی، اس واقعہ کے بعد آپ نے اپنے عَلاقے بابِل سے ہجرت کی اور مِصْر سے ہوتے ہوئے، اس جگہ پہنچے جسے اب بِئْرِ سَبَع کہتے ہیں۔ اس وقت حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام جوانی کی عمر میں تھے۔ یہاں اللہ پاک نے آپ کو بہت سارا مال عطا فرمایا، آپ کے پاس مُوَیْشِی (گائے، بھینس، بکریاں وغیرہ) بہت ہو گئے۔ یہاں کے لوگ آپ کو شَیْخِ صالِح (یعنی نیک بزرگ) کہہ کر پُکارتے تھے۔ اب ہوا یہ کہ اس علاقے کے لوگوں نے آپ کی بےادبی کی اور کہا: آپ


 

 



[1]...بخاری، کِتَاب بَدءُ الْوَحی، صفحہ:65، حدیث:1۔