Book Name:Hazrat Ibrahim Ke Waqiyat

جاتی ہے۔ کسی عاشِق نے کیاخوب کہا:

کیا کرم کِیَا تیری یاد نے، مجھے آ جگایا نماز میں

میرے وہ بھی سجدے ادا ہوئے جو قضا ہوئے تھے نماز میں

وضاحت: یعنی اے رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! میں غفلت سے نماز پڑھ رہا تھا، جسم تو نماز میں تھا مگر دِل میں دُنیوی خیالات چل رہے تھے، پِھر کرم ہو گیا، عین حالتِ نماز میں آپ کی یاد آ گئی، اس یاد نے کرم کیا، مجھے خوابِ غفلت سے جگا دیا، اب حالت یہ ہو گئی کہ میرے وہ سجدے جو پہلے حالتِ غفلت میں ادا ہوئے تھے، آپ کی یاد کی بَرَکت سے ان سجدوں کی کمی بھی پُوری ہو گئی اور میں نے خوب خَشُوع خَضُوع کے ساتھ رَبّ کے حُضُور سجدہ کر لیا۔

خیر! تبَرّکات کی بہت بَرَکات ہیں، اللہ پاک کے نبیوں، ولیّوں اور نیک لوگوں سے نسبت رکھنے والی چیزیں مُیَسَّر آئیں تو ان کی خوب تعظیم کرنی چاہئے۔ اللہ پاک ہمیں توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کا تعارف

پیارے اسلامی بھائیو! *حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام بہت اُونچے رُتبے والے نبی ہیں *اللہ پاک نے آپ کو اپنا خلیل بنایا، اسی لئے آپ کو خَلِیْلُ اللہ کہا جاتا ہے *حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کے بعد جتنے انبیائے کرام علیہمُ السَّلَام تشریف لائے، سب آپ کی اَوْلاد سے ہوئے، اس لئے آپ کو ”اَبُوالْاَنْبِیَا (یعنی انبیاء کے والِد) بھی کہا جاتا ہے *حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام پہلے