Book Name:Hazrat Ibrahim Ke Waqiyat

مَاشَآءَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! کیسی پیاری نصیحت ہے۔ کوش کیجئے! کثرت سے اللہ پاک کا ذِکْر کرنے کی عادَت بنائیے! ایک بار سُبْحٰنَ اللہ کہنے میں کتنی دیر لگے گی، کبھی گھڑی کا دھیان رکھ کر (مثلاً Stopwatch چلا کر ) کر پڑھ کر دیکھئے! ایک سیکنڈ میں دو تین مرتبہ سُبْحٰنَ اللہ آسانی سے پڑھا جا سکتا ہے۔ یعنی صِرْف سیکنڈز کا کام ہے اور اس کا اَجْر کتنا ہے؟ ایک مرتبہ سُبْحٰنَ اللہ کہنے سے جنّت میں ایک درخت لگ جاتا ہے۔ اللہ پاک ہمیں توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

میری زبان تَر رہے ذِکْر و دَرُود سے                                       بےجا ہنسوں کبھی نہ کروں گفتگو فُضُول

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

قربانی کے فضائل پر احادیث

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! سُنْتِ ابراہیمی یعنی قربانی کے اَیَّام بھی قریب ہیں۔ قُربانی کرنا بڑے ثواب کا کام ہے، اللہ پاک کی رِضا والا کام ہے، اس کے صدقے اللہ پاک کا قُرب نصیب ہوتا ہے،قُربانی کرنا سنّت ابراہیمی ہے،قُربانی کرنا سُنَّتِ انبیا ہے اور قربانی کرنا سَیِّدِ انبیا، محبوبِ خُدا، اَحْمد مجتبیٰ، یعنی ہمارے آقا، مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بھی پیاری پیاری سُنَّت ہے۔ *مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان حضرتِ عائشہ صدیقہ، طیبہ، طاہرہ رَضِیَ اللہُ عنہا فرماتی ہیں: سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: نَحْر (یعنی 10 ذو الحجہ) کے دِن اللہ پاک کے ہاں سب سے پسندیدہ عمل خون بہانا (یعنی جانور ذبح کرنا) ہے، بےشک قربانی کے جانور روزِ قیامت اپنے سینگوں، بالوں اور کُھروں کے ساتھ آئیں گے اور بے شک قربانی کا خون زمین پر گِرنے سے پہلے ہی اللہ پاک کے ہاں مقامِ قبول تک پہنچ جاتا ہے، لہٰذا