Book Name:Hazrat Ibrahim Ke Waqiyat

خوش دِلی سے قربانی کرو! ([1])*حضرت زَیْد بِنْ اَرْقم رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، سرکارِ مدینہ، راحتِ قلب و سینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: تمہارے لئے قربانی کے جانور کے ہر بال کے بدلے  ایک نیکی ہے۔([2])*امام حَسَن مجتبیٰ رَضِیَ اللہُ عنہ روایت کرتے ہیں، مکے مدینے کے سلطان، شاہِ کون و مکان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: جو خوش دِلی سے، ثواب کے لئے قربانی کرے، اس کی قُربانی اس کے اور جہنّم کے درمیان آڑ بن جائے گی۔([3])* مالکِ جنّت، قاسِمِ نِعْمَت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: بے شک اللہ پاک کی بارگاہ میں سب سے زیادہ پسندیدہ قُربانی وہ ہے جو قیمت میں اعلیٰ اور خوب فربہ (یعنی موٹی تازی) ہو۔([4])*ایک روایت میں فرمایا: بوڑھے جانور کی بجائے جوان جانور کی قربانی بارگاہِ الٰہی میں زیادہ پسندیدہ ہے۔([5])

اللہ پاک حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کے صدقے ہمیں نیک کاموں کی توفیق نصیب فرمائے، قربانی کرنے کی بھی توفیق ملے، کاش! ہم خوش دِلی کے ساتھ سارے نیک کام کرنے والے بن جائیں۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:ہفتہ وار رسالہ مطالعہ

پیارے اسلامی بھائیو! خوفِ خدا حاصل کرنے، نیکیوں بھری زندگی گزارنے، اللہ پاک کی عبادت اور نیک اعمال کا جذبہ حاصل کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ  رہئے، 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے،


 

 



[1]...ترمذی، کتاب الاضاحی، باب فی فضل الاضحیہ، صفحہ:383، حدیث:1493۔

[2]...ابن ماجہ، کتاب الاضاحی، باب ثواب الاضحیہ، صفحہ:510، حدیث:3127۔

[3]...معجم کبیر،جلد:2، صفحہ:213، حدیث:2670۔

[4]...مسند امام احمد، جد ابی الاشد، جلد:6، صفحہ:375، حدیث:15893۔

[5]...سنن کبری بیہقی، کتاب:ضحایا، باب: یستحب ان یضحی، جلد:9، صفحہ:507، حدیث:19092۔