Book Name:Hazrat Ibrahim Ke Waqiyat

پِھر سے زندہ ہو گئے۔ اللہ پاک نے فرمایا:

وَ اعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ۠(۲۶۰) (پارہ:3، البقرہ:260)

ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: اور جان رکھو کہ اللہ غالب حکمت والا ہے۔

یعنی جان رکھو کہ اللہ پاک غالِب ہے، اسے کوئی بات مَجْبور نہیں کر سکتی، وہ حکمت والا ہے، اس کا کوئی کام حکمت سے خالی نہیں ہوتا۔([1])

سب کا پیدا کرنے والا، میرا مولیٰ! میرا مولیٰ!

سب سے اَفْضَل سب سے اَعلیٰ میرا مولیٰ! میرا مولیٰ!

جگ کا خالِق، سب کا مالِک، وہ ہی باقِی، باقِی ھَالِک(فنا ہونے والے)

سچّا مالِک، سچّا آقا، میرا مولیٰ! میرا مولیٰ!

عزّت والا، حکمت والا، نعمت والا، بَرَکت والا

میرا پیارا،   میرا آقا،    میرا    مولیٰ!    میرا   مولیٰ!([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

قیامت آنی ہے، ضرور آنی ہے

پیارے اسلامی بھائیو! یہ ایمان افروز قرآنی واقعہ جو ابھی ہم نے سُنا، اس میں ہمارے لئے سیکھنے کے بہت سارے سبق ہیں۔ پہلا سبق تو یہی کہ قیامت آنی ہے، ضرور آنی ہے، مرنے کے بعد ہمیں دوبارہ زندہ کیا جائے گا، ضرور کیا جائے گااور یہ بات اللہ پاک کے لئے کچھ بھی مشکل نہیں ہے۔ وہ خالِق و مالِک جَلَّ شَانُہٗ جو کُنْ فرما کر ہزاروں جہان پیدا فرما


 

 



[1]...تفسیر نعیمی، پارہ:3، البقرہ، زیرِ آیت:260، جلد:3، صفحہ:78بتصرف۔

[2]... کتاب العقائد، صفحہ:13 ۔