Book Name:Hazrat Ibrahim Ke Waqiyat

ایمان مَضْبُوط کیسے کریں؟

اب سُوال یہ ہے کہ اِیْمان مَضْبُوط کیسے کرنا ہے؟ دیکھئے! حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام بہت بلند رُتبہ ہیں، یہ آپ ہی کی شان ہے کہ آپ نے مُردَے زندہ ہوتے دیکھنے کی خواہش فرمائی تو اللہ پاک نے آپ کو یہ دِکھا دیا *ہمارے لئے قبروں سے مُردَے اُٹھ کر کھڑے نہیں ہوں گے *ہمیں چاند توڑ کر نہیں دِکھایا جائے گا *ہمیں سُورج واپس پھیر کر نہیں دِکھایا جائے گا *یعنی اب کوئی نیا نبی نہیں آئے گا، ہمیں معجزات نہیں دکھائے جائیں گے۔ ہم نے اپنے رُتبے کے مُطَابِق چلنا ہے، خُود ہی اپنے ایمان کو مَضْبُوط کرنے کی کوشش کرنی ہے۔ کیسے کریں گے؟

الحمد للہ! ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ہمیں ہر لحاظ سے راہنمائی عطا فرمائی ہے، آپ احادیثِ کریمہ پڑھیئے! ایمان کو مَضْبُوط کرنے کے بہت سارے طریقے بتائے گئے ہیں۔

*حدیثِ پاک میں ہے:

لَا یُؤْمِنُ اَحَدُکُمْ حَتّٰی  اَکُوْنَ اَحَبَّ اِلَیْہِ مِنْ وَّالِدِہٖ وَ وَلَدِہٖ وَ النَّاسِ اَجْمَعِیْن

ترجمہ: تم میں سے کوئی بھی اس وقت تک کامِل ایمان والا نہیں ہو سکتا، جب تک مجھے اپنے والدین، اَوْلاد اور سب لوگوں سے بڑھ کر مَحْبُوب نہ بنا لے۔ ([1])

پتا چلا رَسُولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے انتہائی محبّت کرنا ایمان کو مَضْبُوط کرتا ہے۔

*حدیثِ پاک میں ارشاد ہوا:

اَوْثَقُ عُرَی الْاِیْمَانِ اَلْحُبُّ فِی اللہِ


 

 



[1]... بخاری، کتاب بدء الایمان، باب حب الرسول من الایمان، صفحہ:74، حدیث:15۔