Book Name:Hazrat Ibrahim Ke Waqiyat

برابر ہے* ان دنوں کی راتوں میں قیام کرنا(یعنی رات کو جاگ کر عبادت کرنا) شبِ قدر میں عبادت کرنے کے برابر ہے۔

پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نفل روزے رکھتے

مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان حضرت حَفْصہ رَضِیَ اللہُ عنہا فرماتی ہیں:رسولِ اکرم،نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم عشرۂ ذِی الحج میں پابندی کے ساتھ نفل روزے رکھا کرتے تھے۔([1])

خیال رہے! عَشْرَۂ ذِی الحج کے روزے کا مطلب ہے : ذُو الحج کے ابتدائی 9 دِنوں کے روزے کہ 10 ذُو الحج (یعنی عیدُ الْاَضحیٰ) کا روزہ رکھنا جائِز نہیں۔

کاش! ہم بھی نیکیوں کے حریص بن جائیں *ہمارے پیارے آقا، رسولِ خُدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم عشرۂ ذی الحج کے روزے رکھا کرتے تھے، کاش! ہم بھی اس ادائے مصطفےٰ کو ادا کرنے کے لئے نفل روزے رکھیں *نمازیں پڑھیں* عبادت کریں کہ یہی کمائی قبر و حشر میں کام آنی ہے، باقی سب تو یہیں چھوڑ جانا ہے، اس لئے نیکیوں کی حِرْص بڑھانی چاہئے، عشرۂ ذی الحج کی ایک نیکی 700 گُنَا بڑھا دی جاتی ہے، لہٰذا اس موقع کا فائدہ اُٹھائیں اور خوب نیکیاں کریں۔ اللہ پاک ہم سب کو اپنی رضا والے کاموں میں مَصْرُوف رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

کچھ نیکیاں کما لے، جلد آخرت بنا لے                          کوئی نہیں بھروسا اے بھائی! زندگی کا([2])

اِبْراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کا پیغام، ہم غلاموں کے نام

پیارے اسلامی بھائیو! حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کی ایک خصوصی نصیحت جو خاص طَور


 

 



[1]...صحیح ابن حبان، کتاب التاریخ، باب ذکر الخصال التی کان...الخ، صفحہ:1703، حدیث:6422۔

[2]...وسائل بخشش، صفحہ:178۔