Book Name:Hazrat Ibrahim Ke Waqiyat

انسان ہیں جنہوں نے باقاعدہ اہتمام کے ساتھ مہمان کی مہمان نوازی فرمائی([1]) اس لئے آپ کا لقب ہے: اَبُو الضَّیْفَان یعنی مہمان نوازی کرنے والے۔([2]) *حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کا حُلیہ مُبَارَک اور ظاہِری شکل و صُورت تاجدارِ انبیا، مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے بہت ملتی تھی، یہاں تک کہ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کو دیکھنا ہو تو اپنے صاحِب (یعنی مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم) کو دیکھ لو...!!([3])

وہ جَدِّ مصطفےٰ ہیں، رَبّ کے خلیل ہیں                           ہے نام ابراہیم، وَجِیہ و جلیل ہیں

وضاحت:حضرت ابراہیم عَلَیْہ ِالسَّلام  کی یہ شان ہے  کہ  آپ عَلَیْہ ِالسَّلام   *ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے دادا جان *اللہ پاک کے خلیل *خوبصورت چہرے *اور بڑے رتبے والے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! قرآنِ کریم میں کئی مقامات پر حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کا ذِکْرِ خیر کیا گیا ہے، آپ کے اَوْصاف و کمالات، آپ کے معجزات، آپ کی اطاعت و فرمانبرداری اور محبّتِ اِلٰہی وغیرہ کے کئی حسین اور خوبصُورت واقعات بھی قرآنِ مجید میں بیان ہوئے ہیں۔ آئیے! آپ کی سیرتِ پاک کے چند واقعات سنتے اور ان سے سبق حاصِل کرتے ہیں:

چار پرندوں کا قرآنی واقعہ

روایت ہے: ایک مرتبہ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام سمندر کِنارے سے گزر رہے تھے، آپ


 

 



[1]...مراۃالمناجیح، جلد:6، صفحہ:193۔

[2]...حلیۃ الاولیا، جلد:3، صفحہ:385، رقم:4361۔

[3]...بخاری، کتاب احادیث الانبیاء، باب واتخذاللہ ابرہیم خلیلا، صفحہ:856، حدیث:3355۔