Hazrat Ibrahim Ke Waqiyat

Book Name:Hazrat Ibrahim Ke Waqiyat

نعت خوانی موت بھی ہم سے چُھڑا سکتی نہیں                   قبر میں بھی مُصطفےٰ کے گیت گاتے جائیں گے

پُکارو...!  یارسولَ اللہ!  یاحبیبَاللہ!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اِیْمان میں کمال اور مضبوطی کا شوق

پیارے اسلامی بھائیو! پرندے زندہ ہونے والے اس قرآنی واقعہ سے ایک اَہَم ترین جو سبق ہمیں سیکھنے کو ملتا ہے، وہ ہے: اِیْمان میں کمال اور مضبوطی کا شوق۔

دیکھئے! حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام اللہ پاک کے نبی ہیں، اس کے خلیل ہیں، ساری مخلوق میں سب سے اُونچا درجہ ہمارے آقا، مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا ہے، آپ کے بعد سب سے بلند رُتبے والے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام ہیں۔ آپ کا ایمان کتنا مَضْبُوط تھا، اس کا تو ہم اندازہ بھی نہیں لگا سکتے *نَمْرُود بدبخت نے آپ کو آگ میں ڈالنے کی جسارت کی، عین اُس وقت جب آپ کو آگ میں ڈالا جا رہا تھا، آپ عَلَیْہِ السَّلَام کا دِل اُس وقت بھی مطمئن تھا، یہ آپ کے ایمان کی شان ہے *آپ عَلَیْہِ السَّلَام کو حکم ہوا: اپنے ننھے شہزادے حضرت اسماعیل عَلَیْہِ السَّلَام اور ان کی والِدہ سَیِّدہ ہاجرہ رحمۃُ اللہِ علیہا کو بےآباد وادِی میں چھوڑ آئیے! آپ دِل کے اطمینان کے ساتھ فورًا اپنی آل کو وہاں چھوڑ آئے۔ یہ آپ کے ایمان کی شان ہے *آپ کو بیٹے کی قربانی کا حکم ہوا، آپ نے بےدھڑک بیٹے کے گلے پر چھُری رکھ لی، یہ آپ کے ایمان کی شان ہے۔

اتنا مَضْبُوط، اتنا کامِل و اکمل ایمان ہونے کے باوُجُود حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کا شوق دیکھئے! آپ اس مَضْبُوط تَرِین ایمان کو مزید مَضْبُوط تَر کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، اللہ کریم