Hazrat Ismail Ke Osaf

Book Name:Hazrat Ismail Ke Osaf

اور انہوں نے گُنَاہوں بھرے پروگرام چلانے اور دیکھنے سے تَوبہ کر لی۔ اگلی رات جب جدّہ والا دوست سویا تو اپنے مرحُوم دوست کو خواب میں اچھی حالت میں دیکھا، وہ مسکرا کر کہہ رہا تھا: اَلْحَمْدُ للہِ! مجھ سے عذاب دُور ہو گیا ہے۔([1])

پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کا واضِح فَرمان ہے کہ ہر ایک سے اُس کے گھر والوں کے مُتعلِّق پوچھا جائے گا، اس کے ساتھ یہ عبرتناک واقعہ بھی ہے، سمجھدار کے لئے اس میں کافی کچھ سبق ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم جن کی یاد میں قُربانیاں کرتے ہیں، وہی حضرت اِسْماعیل عَلَیْہ ِالسَّلام...!! ان کے اَخْلاق بھی اپنائیں ، اپنے گھر والوں ، بال بچوں کو نیکی کی دعوت دیا کریں، بُرائی سے بچنے اور نیک کام کرنے کی ترغیب دِلایا کریں۔

گھر میں درس دیا کیجئے!

اللہ پاک دعوتِ اسلامی پر کروڑوں رحمتوں کا نُزول فرمائے، اس دِینی تحریک کو دِن دُگنی ترقیاں عطا فرمائے، آج کے پُرفِتن دور میں دعوتِ اسلامی نے ہمارے لئے بہت آسانیاں کی ہیں۔ گھر میں دِینی ماحول بنانے، گھر والوں کو نیک رستے پر لگانے کا ایک بہترین طریقہ دَعوتِ اسلامی نے ہمیں سِکھایا ہے اور وہ ہے : گھر درس۔ اپنے گھر میں زیادہ نہیں صِرْف 7منٹ کا درس روزانہ دینے کا مَعْمُول بنا لیجئے! یہ کوئی مُشکل کام نہیں ہے، امیرِ اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العَالِیَہ کی لکھی ہوئی بہت آسان کتابیں؛ مثلاً *فیضانِ سُنّت *نیکی کی دعوت *غیبت کی تباہ کاریاں *فیضانِ نماز اور *بہت سارے چھوٹے چھوٹے


 

 



[1]...عذاب الہٰی کے محرکات، صفحہ:15-17خلاصۃً۔