Book Name:Hazrat Ismail Ke Osaf
مولیٰ مجھ کو نیک بنا دے اپنی اُلفت دِل میں بَسا دے
اپنی رِضا کا دیدے مژدہ یااللہ! میری جَھولی بَھر دے([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت اِسْماعیل عَلَیْہ ِالسَّلام کا تعارف
پیارے اسلامی بھائیو! *حضرت اِسْماعیل عَلَیْہ ِالسَّلام اللہ پاک کے پیارے نبی ہیں *ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم آپ ہی کی اَوْلاد میں سے ہیں *بہت بلند رُتبہ ہستی ہیں *اللہ پاک کے خَلِیْل حضرت ابراہیم عَلَیْہ ِالسَّلام کے شہزادے ہیں *آپ ہی وہ ذِیْشان ہیں، جن کی یاد میں ہم قربانیاں کیا کرتے ہیں *آپ ہی کے قدموں کی بَرَکت سے آبِ زَم زَم کا چشمہ جاری ہوا *آپ نے اپنے وَالِد حضرت ابراہیم عَلَیْہ ِالسَّلام کے ساتھ مِل کر خانۂ کعبہ کی تعمیر فرمائی *اللہ پاک نے آپ کو قبیلہ جُرْہم اور قومِ عَمَالِقَۃ کی طرف نبی بنا کر بھیجا([2]) *آپ ہی نے سب سے پہلے فصیح عَرَبی زُبان میں کَلام فرمایا۔([3]) اللہ پاک نے آپ کو 12 بیٹے عطا فرمائے، پِھر انہی 12 بیٹوں سے آگے نسل چلی اور عرب کا یہ سارا خطہ آباد ہوا۔ رَبِّ رحمٰن و رحیم نے قرآنِ مجید میں کئی مقامات پر آپ کا ذِکْرِ خیر فرمایا ہے۔
پارہ:16، سورۂ مریَم کی 2آیات (آیت: 54 اور 55) ہم نے سُننے کی سَعَادت حاصِل کی،