Book Name:Hazrat Ismail Ke Osaf

رسائل مکتبۃُ المدینہ سے مِل جاتے ہیں، یہ کتابیں اور رسائل حاصِل کیجئے! یا دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے ڈاؤنلوڈ کر لیجئے! کوئی وقت مقرر کر لیجئے! روزانہ اس وقت سب گھر والوں کو جمع کر کے ان کتابوں و رسالوں کے چند صفحات پڑھ کر سُنا دیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کی بَرَکتیں آپ خُود دیکھ لیں گے۔

گھر کا گھر سُدھر گیا

مَہَارَاشٹَر(Maharashtra) ہند کا واقعہ ہے، ایک اِسلامی بھائی کہتے ہیں: ہمارے گھر میں گُنَاہوں بَھرا ماحول تھا، بُرے لوگوں سے تعلّقات کے سبب عقیدے بھی خراب تھے۔ پِھر یُوں ہوا کہ میرا 17 سالہ چھوٹا بھائی دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ ہو گیا، اس نے گُنَاہوں سے بچنا شروع کیا، ہمارے گھر میں گُنَاہوں بھرے چینل چلتے تھے، وہ ان سے بھی دُور رہنےلگا، مجھے اس کی یہ حَرکَت بُری لگی، چُنانچہ میں نے اس سے بولنا بند کردیا۔ چھوٹے بھائی نےکوئی جوابی کاروائی نہ کی، وہ روزانہ سب گھر والوں کو جمع کر کے فیضانِ سُنّت کا درس دینے لگا، ایک دِن میں بھی دَرْس میں بیٹھ گیا، مجھے اس کی باتیں بہت اچھی لگیں، پِھر میں روزانہ درس میں شریک ہونے لگا، آہستہ آہستہ میرے دِل کی سیاہی دُور ہونے لگی، میں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنتوں بھرے اجتماع میں بھی حاضِر ہونے لگا، اَلْحَمْدُ للہ! میری عقل ٹِھکانے آئی، میں نے بَدمذہبوں کی صحبت سے جان چُھڑائی، چہرے پر داڑھی سَجائی اور نیکیوں میں مَصْرُوف ہو گیا، ہمارے گھر کے چاروں کمروں میں گُنَاہوں بھرے چینل چلتے تھے، اَلْحَمْدُ للہ! یہ سِلسلہ بھی ختم ہو گیا۔

بُری صحبتوں سے کَنارہ کَشی کر                                                                       کے اچھوں کے پاس آ کے پا مَدَنی ماحول