Book Name:Hazrat Ismail Ke Osaf

تمہیں لُطف آ جائے گا زِندگی کا                                                                قریب آ کے دیکھو ذرا مَدَنی ماحول([1])

گھر میں دِینی ماحول بنانے کے لئے...

پیارے اسلامی بھائیو! آپ بھی ہمت فرمائیے! گھر میں دَرْس دیا کیجئے! پِھر اِس کے ساتھ ساتھ گھر میں مَدَنی چینل بھی چلا لیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! گھر میں دِینی ماحول بَن جائے گا۔ اس کے عِلاوہ *گھر میں آتے جاتے بلند آواز سے سَلام کرنے کی عادَت بنائیے! *والدین کی عزّت کیجئے! *ان کے لئے تعظیماً کھڑے ہو جایا کیجئے! *والدین کے ہاتھ پاؤں چوما کیجئے! *ہر ایک کو آپ کہہ کر بُلایا کیجئے! *گھر میں سختی کرنے سے بچئے *سب اَہْلِ خانہ کے ساتھ نَرم لہجہ اپنائیے! *سب گھر والے نیک نمازی بن جائیں، اس کے لئے دُعائیں کرتے رہا کیجئے! *عملی طَور پر وقتاً فوقتاً نرمی کے ساتھ انہیں نیکی کی دعوت بھی دیتے رہا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! گھر میں دِینی ماحول بن جائے گا۔

میرے گھر والے سب پابندِ سُنّت                                 بنیں ایسا کرم ہو جانِ رحمت

بیان کا خُلاصہ

خُلاصۂ کلام یہ ہے کہ اللہ پاک کے نبی حضرت اسماعیل عَلَیْہ ِالسَّلام جن کی یاد میں ہم قربانیاں کرتے ہیں، آپ اللہ پاک کے نبی ہیں، بہت بلند رُتبہ ہیں، آپ کے بہت سارے اعلیٰ اَوْصاف میں سے 2یہ ہیں: (1):آپ وعدے کے سچّے اور پابند تھے (2):اپنے اَہْلِ خانہ کو نماز اور زکوٰۃ کا حکم دیا کرتے تھے۔ ہمیں بھی چاہئے کہ جیسے اُن کی یاد میں قربانیاں کرتے ہیں، یونہی اُن کے اَخْلاق بھی اپنائیں۔ وعدے کی پابندی بھی کیا کریں اور اپنے اَہْلِ


 

 



[1]...وسائلِ بخشش، صفحہ:646 ملتقطًا۔