Book Name:Hazrat Ismail Ke Osaf

سُبْحٰنَ اللہ! یہ بھی ایک پیارا وَصْف ہے، اللہ پاک کے نبی حضرت اسماعیل عَلَیْہ ِالسَّلام خُود تو تھے ہی بہت بلند رُتبہ، آپ اپنی قَوم کو بھی نیکی کی دعوت دیا کرتے تھے اور اس سب کے ساتھ ساتھ اپنے گھر والوں کو بھی بھلائی کا حکم دیتے تھے۔

گھر والوں کو نہ سمجھانے کے نُقصانات

پیارے اسلامی بھائیو! یہ بہت اہم ذِمّہ داری ہے، ہمیں اپنے گھر والوں کی بھی اِصْلاح کی طرف تَوَجُّہ دینی چاہئے، افسوس! *آج کل مُعَاشرہ تَنَزُّلی کی طرف بڑھتا جا رہا ہے *مُعَاشرے میں نوجوان بےرَاہ ہو رہے ہیں *آوارگی بڑھ رہی ہے *بےحیائی میں دِن بہ دِن اضافہ ہو رہا ہے *آج کل کے نوجوان گلیوں اور سڑکوں پر اُودھم مَچاتے پھرتے ہیں *بڑوں کا اِحترام کم ہو رہا ہے *مسجدوں کی رَغبت میں مْسلسل کمی دیکھنے کو مِل رہی ہے *عِلْمِ دِین سے دُوری آ رہی ہے *مسلمان اپنے مقصدِ زندگی کو بُھول کر بس کھاؤ، پیو اور جان بناؤ پر عمل پیرا ہو رہے ہیں *اسلام کے بُنیادی عقائد تک معلوم نہیں ہیں *ایک مسلمان کے لئے جو ضروری اور بنیادی مسئلے ہیں، وہ تک معلوم نہیں ہیں *پاکی ناپاکی کے بارے معلومات بہت کم نوجوانوں کو ہے *اِیمان بِک رہے ہیں اور کیسی کیسی بُرائیاں مُعاشرہ میں سَر اُٹھا رہی ہیں، آپ بھی واقِف ہیں، ذرا غور فرمائیے! اس سب کی رَوک تھام کا اَصْل مَرکَز کیا ہے؟ ہمارا گھر۔ اگر *ہر ماں *ہر باپ*ہر دادا*ہر چچا*ہر تایا*ہر شوہَر*ہر بڑا بھائی اپنے اپنے گھر میں اپنے بچوں، اپنے بھتیجوں، اپنے نواسے نواسیوں، اپنے اَہْلِ خانہ اور بہن بھائیوں کی اِصْلاح کرنا شروع کر دے تو آپ ہی