Book Name:Hazrat Ismail Ke Osaf

خانہ کو ، بچوں کو، بچوں کی اَمِّی کو، بہن بھائیوں وغیرہ کو نماز، روزے وغیرہ نیک کاموں کی تَرغیب بھی دِلایا کریں۔ اللہ پاک ہم سب کو عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ:  اَیَّامِ تشریق میں تکبیرِ تشریق پڑھنا واجب ہے

وضاحت: *9 ذِی الحج سے 13 ذِی الحج تک 5 دِن اَیَّامِ تشریق ہیں۔ ان 5 دِنوں میں یعنی 9 ذی الحج کی فجر سے لے کر 13 ذی الحج کی عصر تک ہر فرض نماز جو جماعت کے ساتھ ادا کی جائے، اس کے بعد ایک بار اُونچی آواز سے تکبیرِ تشریق پڑھنا واجِب ہے اور 3 مرتبہ کہنا اَفْضَل ہے۔([1])

تکبیرِ تشریق: ‌اللَّهُ اَكْبَرُ، ‌اللَّهُ اَكْبَرُ، ‌لَا اِلَهَ اِلَّا ‌اللَّهُ، وَاللَّهُ اَكْبَرُ، اَللَّهُ اَكْبَرُ، وَلِلَّهِ الْحَمْدُ

نوٹ: *تنہا نماز پڑھنے والے پر تکبیرِ تشریق واجِب نہیں ہے، البتہ اسے بھی چاہئے کہ پڑھ لے*یونہی عورت پر تکبیرِ تشریق واجب نہیں ہے۔([2]) اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...بہارِ شریعت، جلد:1، حصہ:4، صفحہ:784 تا785  خلاصۃً۔

[2]...بہارِ شریعت، جلد:1، حصہ:4، صفحہ:785 تا786 ملتقطًا۔