Book Name:Hazrat Ismail Ke Osaf

آگ سے محفوظ رہیں ۔

اَہْلِ خانہ کے مُتَعَلِّق پُوچھا جائے گا

حضرت عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ عنہما سے روایت ہے،تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہُ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے ہرشخص نگہبان ہے اور ہر ایک سے اُس کے ماتحتوں کے بارے میں سُوال کیا جائے گا،چنانچہ حاکِم نگہبان ہے،اُس سے اُس کی رِعَایَا کے بارے میں پُوچھا جائے گا۔ آدمی اپنے اہلِ خانہ پر نگہبان ہے،اِس سے اس کے اہلِ خانہ کے بارے سُوال کیا جائے گا۔([1])

فلموں سے نفرت کے باوُجُود عذاب

مفتی امین صاحِب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ (فیصل آباد والے)، آپ نے ایک سبق آموز اور عبرتناک واقعہ لکھا ہے، فرماتے ہیں: عرب شریف میں 2دوست تھے، ایک رِیاض میں رہتا تھا، دوسرا جدّہ میں۔ ریاض والے دوست کا اِنتقال ہو گیا، کچھ عرصے کے بعد جدّہ والے دوست نے مرحُوم کو خواب میں دیکھا، وہ بیچارہ عذاب میں گِرفتار تھا، سبب پُوچھنے پر اس نے کہا: مجھے فلموں ڈراموں سے نفرت تھی مگر بچوں نے ضِد کی، لہٰذا میں نے گھر میں گُنَاہوں بھرے پروگرام  چَلانے کا اِنتظام کر دیا۔ آہ! جب سے قبر میں پہنچا ہوں، تب سے ہی گھر والوں کے سبب عذاب میں مبتلا ہوں، بھائی! مہربانی کیجئے! مجھ پر ترس کھائیے! میرے گھر والوں کو سمجھائیے کہ وہ گُنَاہوں بھرے چینل نہ دیکھیں۔

جدّہ والا دوست ریاض پہنچا، مرحُوم کے گھر والوں کو خواب سُنایا، الحمد للہ! وہ سمجھ گئے


 

 



[1]...بخاری، کتاب الجمعۃ، باب الجمعة فی القری والمدن، صفحہ:274، حدیث:893۔