Book Name:Hajj e Wida Ke Iman Afroz Waqiaat

کیا مردے زِندہ کرنا ممکن ہے...؟

سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! کیا شان ہے والِدَیْنِ مصطفےٰ کی...!! یقیناً حضرت عبد اللہ و حضرت آمنہ رَضِیَ اللہُ عنہما دُنیا کے خُوش قسمت تَرِیْن وَالِدَین (Parents) ہیں کہ انہیں محبوبِ خُدا، امامُ الانبیا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے والِدَیْن ہونے کا شَرْف نصیب ہوا ۔ ہو سکتا ہے کسی کے دِل میں خیال آئے کہ جو دُنیا سے چلے گئے، وہ دوبارہ زِندہ ہو کر کلمہ کیسے پڑھ سکتے ہیں؟ یاد رکھئے! مرنے کے بعد دوبارہ اسی دُنیا میں زِندہ ہو جانا ناممکن نہیں ہے، یہ بالکل ہو سکتا ہے بلکہ ہوا بھی ہے، قرآنِ کریم میں کتنے ایسے واقعات موجود ہیں *قرآنِ کریم کی دوسری اور سب سے بڑی سُورت سُورۂ بَقَرہ، جس واقعے کی وجہ سے اسے سُورۂ بقرہ کہتے ہیں، وہ پہلے سپارے میں موجود ہے، اس واقعے میں بھی اسی بات کا بیان ہے، بنی اسرائیل کا ایک شخص قتل ہو گیا تھا، اس کا قاتِل(Killer) مِل نہیں رہا تھا، حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلام کے پاس مقدمہ آیا، چنانچہ بنی اسرائیل کو ایک گائے ذَبَح کرنے کا حکم ہوا، جب انہوں نےایک خاص قسم کی گائے ذَبَح کی تو اس گائے کے گوشت کا ایک ٹکڑا اس مُردَے(Dead Body) کو لگایا گیا، اس کی برکت سے وہ مردَہ زِندہ ہو گیا اور اس نے اپنے قاتِل (Killer) کا نام بھی بتا دیا *اسی طرح دوسرے سپارے میں بنی اسرائیل کے ہزاروں افراد کے مرنے کے بعد دوبارہ زِندہ ہونے کا واقعہ موجود ہے*بلکہ اللہ پاک کے نبی حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام کا مشہور معجزہ ہے کہ آپ مُردَوں کو زِندہ فرما دیا کرتے تھے۔ جب حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام کی یہ شان ہے کہ اللہ پاک کی عطا سے مُردَوں کو زِندہ کر سکتے ہیں تو محبوبِ خُدا، امامُ الانبیا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی کیا شان ہو گی...؟ آپ کی دُعا سے آپ