Book Name:Hajj e Wida Ke Iman Afroz Waqiaat

طریقت، امیر اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا رسالہ احترامِ مسلم اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب تکلیف نہ دیجئے پڑھ لیجئے!اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت سارا عِلْمِ دِین سیکھنے کو ملے گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

نیک عمل نمبر44 کی ترغیب

 پیارے اسلامی بھائیو! نیکی کی دعوت کو عام کرنے ، بااخلاق و باکردار، نیک  اور اچھا مسلمان بننے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے،الحمد للہ! شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ   نے ہمیں ”72 نیک اعمال“ بصورت سوال جواب عطا فرمائے ہیں جن پر عمل کرکے ہم اپنی دینی اور اخلاقی اصلاح بآسانی کرسکتے ہیں، مثلا ان نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 44  یہ ہے کہ آج آپ نے کسی مسلمان کا عیب ظاہر ہوجانے پر (بلا مصلحت، شرعی) اُس کا عیب کسی اور پر ظاہر تو نہیں کیا؟دوسروں کے عیب اچھالنا یہ عمل لوگوں میں بہت عام ہے کہ جب کسی کا کوئی عیب پتا چل جائے تو  جب تک سارے زمانےکو نہ بتادیں چین نہیں آتا ۔اس نیک عمل پر عمل کرکےہم لوگوں کے عیب اچھالنےجیسے گناہ سے بچ سکتے ہیں۔ اور ہم اس دنیا میں کسی کا عیب چھپائیں گے تو کل بروز قیامت اللہ پاک ہمارے عیبوں کو چھپائے گا۔

شعبہ حج و عمرہ

اَلْحَمْدُ لِلّٰہہم بہت خوش نصیب ہیں کہ اللہ پاک نے ہمیں دعوتِ اسلامی کا دینی ماحول عطا فرمایا، اللہ کے فضل و کرم سے دعوتِ اسلامی تبلیغِ دین کے 80 سے زائد شعبہ