Book Name:Hajj e Wida Ke Iman Afroz Waqiaat

الحمدللہ!صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوَان نے ان تبرکاتِ مصطفےٰ کی خُوب قدر فرمائی، انہیں سنبھال کر باادب اور  بحفاظت(Safe & Secure) رکھا،ان سے برکت حاصِل کرتے رہے، پھر انہی سے وہ مُوئے مبارک بعد والوں کو منتقل (Transfer)ہوئے اور پھر یہی مُوئے مبارَک ایک نسل سے دوسری نسل کی طرف منتقل ہوتے رہےاور الحمد للہ! آج بھی کئی عاشقانِ رسول کے پاس محفوظ ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

خطبۂ  حَجَّۃُ الْوِدَاع سے ایک نصیحت

پیارے اسلامی بھائیو! حَجَّۃ الْوَداع کے موقع پر پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے  3 الوداعی خطبے بھی ارشاد فرمائے۔ ایک خطبہ میدانِ عرفات میں اور 2 مِنیٰ  شریف میں دِیئے۔  ان خطبات میں آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے اسلامی تعلیمات کا خلاصہ بیان فرمایا اور صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوان کے واسطے سے پوری اُمّت کو نصیحتیں ارشاد فرمائیں۔ بہت اِیْمان افروز خطبات ہیں۔ آئیے! اِن خطبات میں سے پیارے آقا، رسولِ خُدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی  صِرْف ایک  نصیحت سُنتے ہیں:

مسلمان کی عزت کیجئے...!

حَجَّۃُ الوَدَاع کا موقع تھا، اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے مِنیٰ شریف میں خطبہ ارشاد فرمایا، اس خطبے میں آپ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوَان  کو مخاطَب کر کے فرمایا: اَیُّ شَہْرٍ ہٰذَا؟ یہ کون سا مہینا ہے؟ (بالکل واضح سی بات تھی، حج کا موقع ہے اور حج ذُوالحجۃ الحرام ہی میں ادا کیا جاتا ہے لیکن صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  کا ادب دیکھئے!) صحابۂ کرام