Book Name:Hajj e Wida Ke Iman Afroz Waqiaat

خیال رہے! حاجی کے سارے گُنَاہ بخشے جانا مقبول حج کی جزا ہے اور مقبول حج ہوتا ہی وہ ہے جو نمازیں وغیرہ ادا کر کے کیا جائے، لہٰذا اس حدیث کا مطلب یہ نہیں کہ عمر بھر نمازیں چھوڑتے رہو، شرابی، زانی رہو، پھر حج کر آؤ تو سب مُعَاف ہو گیا بلکہ پہلے ان جُرموں سے صحیح توبہ کرو، پِھر آیندہ ان کے قریب نہ جاؤ!  تَو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! حج کی برکت سے پچھلی کوتاہیوں (Mistakes)کی مُعَافی ہو جائے گی۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

کاش! ہم اپنے آقا، رسولِ خُدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ان اِحسانات کو یاد رکھنے والے بَن جائیں، وہ آقا ہو کر بھی راتوں کو اَشک بہاتے رہے اور  آہ! ہم...!! ہم غُلام ہو کر بھی غفلت کی نیند سوتے ہیں، افسوس! *نمازوں کی پابندی نہیں ہو پاتی *فرائض و واجبات میں کوتاہیاں ہوتی ہیں *آقائے دوجہاں، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نافرمانیاں ہم کرتے ہیں اور ہمارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم...!! وہ ہمارے لئے آنسو بہاتے ہیں۔

اللہ پاک ہمیں احساس کی دولت نصیب فرمائے، کاش! ان احسانات کو یاد رکھتے ہوئے پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے سچّے عاشِق، حقیقی فرمانبردار بن جائیں۔ اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

حاجیوں کے لئے بخشش کی بشارت

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے جو حدیث شریف سُنی، اس میں حج کی فضیلت کا بھی


 

 



[1]...مرآۃ المناجیح، جلد:4، صفحہ:145 - 146 بتغیر قلیل ۔