Book Name:Hajj e Wida Ke Iman Afroz Waqiaat
شریف پڑھنا اس سے بھی زیادہ تیزی کے ساتھ گُنَاہوں کو مٹا دیتا ہے اور نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر سلام بھیجنا غلام آزاد کرنے سے اَفْضَل ہے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([2]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
حَجَّۃُ الوِدَاع (یعنی پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ظاہِری زندگی مبارَک میں جو سب سے آخری حج ادا فرمایا، اس حج) کا موقع تھا، باعِثِ رَحْمت، مالِکِ جنّت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم میدانِ عرفات میں تشریف فرما تھے، صحابئ رسول حضرت عبّاس بن مِرْداس رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے رات کے وقت دُعا