Book Name:Hajj e Wida Ke Iman Afroz Waqiaat

جات میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں مصروف ہے، انہی شعبہ جات میں سے ایک شعبہ”مجلسِ حج و عمرہ“ بھی ہے جو حج و عمرہ کے لئے جانے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی باقاعدہ تربیت کرنے، انہیں بارگاہِ خداوندی اور بارگاہِ مصطفوی کے آداب اور ضروری مسائل سکھانے کے لئے قائم کی گئی ہے۔ اس مجلس میں شامل تربیت یافتہ مبلغین اسلامی بھائی ہر سال حج کے موسمِ بہار میں حاجی کیمپوں میں جاکر حاجیوں کی تربیت کرتے ہیں جبکہ مبلغات اسلامی بہنیں حَجنوں کی تربیت کرتی ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اِس مجلس کے تحت حج و زیارتِ مدینہ کے لئے مکے مدینے جانے والوں کو امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی تحریر کردہ کتابیں ”رفیق الحرمین“ اور ”رفیق المعتمرین“ بھی تحفۃ پیش کی جاتی ہیں تاکہ اللہ کے گھر کے مہمان اور حبیب ِ خدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کے عشاق اس عِبادت کو احسن طریقے سے بجالانے میں کامیاب ہوجائیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

سفرکرنے کی سُنّتیں اور آداب

 پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!شَیْخِ طریقت،اَمیرِ اَہلسُنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادِرِی رَضَوِی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رِسالے”ابُوجہل کی موت“صَفْحہ نمبر21 سے سَفر کرنے کی سُنّتیں اور آداب سننےکی سعادت حاصل کرتےہیں۔*جب سفر کرنا ہو تو بہتر یہ ہے کہ پیر، جمعرات یا ہفتے کو کرے۔(فتاویٰ رضویہ،۲۳/۴۰۰ملخصاً)*سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرت جُبَیر بِن مُطْعِم رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کو سفر میں اپنے سب رُفَقا سے زیادہ خوشحال رہنے کیلئے روانگی سے پہلے یہ وِرد پڑھنے کی تلقین فرمائی:(1)سورۂ کٰفرون (2)سورۂ